یوٹیوب نے فین چینل اکاؤنٹ کے متعلق نئی سخت پالیسی جاری کر دی https://ift.tt/vFz2hXZ
مینلوپارک: یوٹیوب نے انسٹاگرام اور ٹویٹر کی طرح کسی فین کی جانب سے مشہور شخصیت یا ادارے پر بنائے جانے والے اکاؤنٹس کے متعلق نئی ہدایات اور قدرے سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔ اس کا فائدہ مشہور شخصیات، فنکاروں اور کھلاڑیوں کو ضرور ہوگا۔
یوٹیوب کے مطابق 21 اگست سے نافذ کی جانے والی پالیسی میں اب فین اکاؤنٹس بنانے والے یوٹیوبر کو سختی سے کہا گیا ہے کہ واضح کیا جائے کہ یہ مشہور شخصیت کا اپنا چینل نہیں اور نہ ہی اس ادارے، شخصیت یا مشہور اداکار کا حقیقی ترجمان ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فین چینل الٹی سیدھی معلومات اور ویڈیو نشرکرکے لوگوں کو گمراہ کرتے رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خود مشہور شخصیات اس سے بہت نالاں ہیں۔
یوٹیوب نے کہا ہے کہ ’ پلیٹ فارم چینل پر واضح کرنا ہوگا کہ اس کا نام اور دیگرتفصیلات حقیقی تخلیق کار سے تعلق نہیں رکھتیں۔‘
اس کے علاوہ اسی نام اور اوتار استعمال کرنے کی صورت میں حقیقی چینل سے معمولی تبدیلی کرنا ہوگی۔ یوٹیوب کے مطابق اس طرح اصل تخلیق کاروں کی نشاندہی اور ان کے مداحوں یا کانٹینٹ پیش کرنے والوں میں واضح فرق سامنے آسکے گا۔
The post یوٹیوب نے ’فین چینل اکاؤنٹ‘ کے متعلق نئی سخت پالیسی جاری کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/D8OJMqR
via IFTTT
No comments