Breaking News

یہ زہریلی ترین مکڑی اپنے موڈ کے حساب سے زہر کی شدت تبدیل کرسکتی ہے https://ift.tt/gbxWnRP

سائنس دانوں نے حال ہی میں پتہ لگایا ہے کہ دنیا کی سب سے مہلک ترین مکڑی کے زہر کی شدت اُس کے موڈ کے لحاظ سے مختلف ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فنل ویب مکڑیوں کو مکڑی کے اقسام میں سب سے زہریلی مکڑی قرار دیا جاتا ہے۔ یہ مشرقی آسٹریلیا میں پائی جاتی ہیں۔

آسٹریلوی انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل ہیلتھ اینڈ میڈیسن، جیمز کک یونیورسٹی  سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر لینڈا ہرنینڈز ڈورن کا کہنا ہے کہ مکڑی کے دل کی دھڑکن اور اس کی دفاعی پوزیشن جیسے عوامل غصے والی مکڑی کے زہر کے تناسب میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ڈورن نے مختلف حالات میں فنل ویب کی مختلف اقسام کے ذریعہ تیار کردہ زہر کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا یہ دنیا کی سب سے زہریلی مکڑیاں ہیں۔ ان میں قدرتی طور پر سب سے زیادہ پیچیدہ زہر ہوتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مکڑیاں علاج اور قدرتی حیاتیاتی جراثیم کش ادویات کیلئے قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں جو ممکنہ طور پر ان کے زہر میں موجود مالیکیولز سے بنائی جاسکتی ہیں۔ زہر بننے کے بارے میں مزید جاننے سے اس کی شفایاب صلاحیتوں سے پردہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

The post یہ زہریلی ترین مکڑی اپنے موڈ کے حساب سے زہر کی شدت تبدیل کرسکتی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/fXaxoJy
via IFTTT

No comments