Breaking News

گوگل نے انسانی نتائج پر مبنی پرسپیکٹوو فیچر پیش کردیا https://ift.tt/ICqgT8H

مینلوپارک: گوگل نے چند روز قبل سرچ کے نتائج کو قدرے معنی خیز بنانے کے لیے انسانی کاوشوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب Perspectives کے نام سے ایک نئی ٹیب پیش کی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ’ریڈاِٹ‘ اور کورا سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اپنے باضابطہ بلاگ میں پرسپیکٹووز کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ایک طرح کا فلٹر ہے جس پر کلک کرتے ہی انسانی نتائج پرمبنی چھوٹے بڑے لنک، ویڈیو، ٹویٹس اور دیگر پوسٹس سامنے آجاتی ہیں۔ یہ معلومات کسی سوال کے جواب، کسی فورم، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انسانوں کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہوتی ہیں اور وہ سرچ کی صورت میں سامنے آجاتی ہیں۔

دی ورج ویب سائٹ نے کہا ہے کہ گوگل کے نئے فلٹر کے نتائج ’پنٹرسٹ‘ کے قریب دکھائی دیتے ہیں۔ گوگل کے مطابق کسی شے کی تلاش کی صورت میں  اس میں انسانی مشورے، معلومات اور ان کے ذاتی مشاہدات بھی سامنے آجاتے ہیں۔

گوگل نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سے درست زیادہ اہم معلومات کی رینکنگ بہتر بنانے میں بھی مدد مل سکے گی۔

The post گوگل نے انسانی نتائج پر مبنی ’پرسپیکٹوو‘ فیچر پیش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/i1n4pqv
via IFTTT

No comments