میٹا نے ریلز میں اشتہارات اور میوزک ٹول سمیت کئی سہولیات پیش کردیں https://ift.tt/rs0qZGf
مینلوپارک: میٹا نے گزشتہ برس مختصر ویڈیو پرمبنی ریلز پیش کی تھیں جو تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔ اب کچھ نئی ریلز میں اشتہارات کے آپشن نمایاں نظرآرہے ہیں جو بی ٹا ٹیسٹنگ کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ تشہیر کے لیے میوزک ٹول کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
میٹا کے فیس بک ہویاانسٹاگرام لوگ اپنا نصف وقت انسٹاگرام پر صرف کررہے ہیں اور روزانہ دو ارب ریلز بار بار شیئر ہورہی ہیں۔ یہ سلسلہ گزشتہ چھ ماہ سے جاری ہے۔
اب میٹا نے اس پر سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے فیس بک اور میٹا میں اشتہارات شامل کرنے کا آپشن پیش کیا ہے۔ اسی طرح ایک ہی تصویر پر مبنی ریلز کے لیے اچھے میوزک ٹول پیش کئے ہیں جو اسے مزید قابلِ دید بناتے ہیں۔
میٹا نےبتایا کہ وائس اوور اور میوزک والی ریلز میں دیئے گئے اشتہار شماریاتی لحاظ سے بہت اہم ہوتے ہیں۔ ان پر عوام کا ریسپانس بھی بہتر آتا ہے۔ میٹا نے اس عمل کو سادہ اور تیزرفتار بنانے کے کئی میوزک ٹول پیش کئے ہیں۔
دوسری جانب اشتہار کے موزوں برانڈ کے کئی آپشن پیش کئے ہیں جو ریل کے موضوع کی مناسبت سے شامل کئے جاسکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک تھرڈ پارٹی ویرفکیشن آپشن بھی پیش کیا گیا ہے۔ زیفر نامی کمپنی اس ضمن میں منتخب مشتہرین شناخت کرے گی۔
توقع ہے کہ اس سے ریلز کے فروغ میں مزید اضافہ ہوگا۔
The post میٹا نے ریلز میں اشتہارات اور میوزک ٹول سمیت کئی سہولیات پیش کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/WUlKA3c
via IFTTT
No comments