Breaking News

ان لائن فراڈیوں نے روبوٹ کمپنی کے مالک کو 89 لاکھ کا چونا لگا دیا https://ift.tt/ICqgT8H

لوشابر: 

روبوٹک فیلکن کے موجد اور اسکاٹش کمپنی Robop کے مالک جان ڈونلڈ سائبر کرائم کا نشانہ بن چکے ہیں جس میں وہ 1 لاکھ یورو یعنی 89 لاکھ 45 ہزار روپے سے زائد گنوا دیے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان ڈونلڈ کو ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ وہ سائبر کرائم کا شکار ہوچکے ہیں۔ 72 سالہ جان نے بی بی سی اسکاٹ لینڈ کو بتایا کہ وہ دھوکے بازوں کا اس وقت نشانہ بنے جب ان کا خاندانی کاروبار 95 فیصد گھاٹے میں جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پہل انہیں شک ہورہا تھا لیکن پھر سبہات کو ایک طرف کرکے انہوں نے آن لائن فراڈیوں کے مطالبات مانتے ہوئے تقریباً ایک لاکھ یورو ان کے بتائے ہوئے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔

اس نے یہ بھی بتایا کہ میں اتنا ڈپریشن میں آگیا تھا کہ میری بیوی کو یقین ہوگیا تھا کہ میں ذہنی خرابی کا شکار ہوچکا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ ایسا کبھی کسی کے ساتھ نہ ہو۔

اسکاٹ لینڈ پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2018 کے بعد سے دھوکہ دہی میں 68 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 2022 میں 17,000 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے جس میں بڑی تعداد آن لائن فراڈز کی تھی۔

 

The post آن لائن فراڈیوں نے روبوٹ کمپنی کے مالک کو 89 لاکھ کا چونا لگا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/hUNl7mp
via IFTTT

No comments