میٹا نے وی ارہیڈسیٹ کے لیے ماہانہ سبسکرپشن پیش کردی https://ift.tt/bXjFZq6
مینلوپارک: میٹا نے اپنے جدید ترین ورچوَل رئیلٹی ہیڈسیٹ ’کوئیسٹ‘ کے جدید ترین ماڈل کا اعلان چند ہفتے قبل کیا تھا۔ اب اس نے ماہانہ خریداری کی سہولت پیش کی ہے جس کے تحت 7.99 ڈالر ماہانہ دے کر گیمز یا وی آر کے کوئی بھی دو ٹائٹل حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
پہلے مرحلے پر ورچول ریئلٹی کے لیے مشہور گیمز پیش کئے جارہے ہیں۔ لیکن اس میں وی آر کے دیگر احساسات کے لیے بھی بنے بنائے ٹائٹل، یا فلمیں وغیرہ بھی شامل ہوسکتی ہیں۔ لیکن صارفین کلاؤڈ ہیڈ گیمز کی ویب سائٹ پر مشہور گیمز کا تھری ڈی وی آر ورژن بھی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
ان میں ’پسٹل وپ‘ آئرن مین اور دیگر ایسے گیم شامل ہیں جو آپ ہیڈسیٹ پہن کر تھری ڈی ورچول انداز میں کھیل سکیں گے اور ان کا لطف اٹھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر گیم اور ورچول ماحول دستیاب ہیں۔ اگست میں مدرگن شپ ارو واک اباؤٹ منی گالف گیم بھی منظرِ عام پر آئیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہےکہ ماہانہ خریدار جب تک چاہیں ان گیمز کو اپنے پاس رکھ کر کھیل سکیں گے اور یوں ان کے پاس ایک سال میں 24 وی آر گیمز جمع ہوجائیں گے۔
The post میٹا نے وی آرہیڈسیٹ کے لیے ماہانہ سبسکرپشن پیش کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Rs75wfe
via IFTTT
No comments