ڈولفنز بھی نشہ کرتی ہیں https://ift.tt/kDXgPWh
لندن: ڈولفنز کو حیوانوں کی دنیا میں سب سے زیادہ ذہین جانور سمجھا جاتا ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ اسی سمجھداری کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے نشہ کرنے کا ذریعہ ڈھونڈ نکالا ہے۔
ایک ڈاکومینٹری میں فلمائے گئے غیر معمولی مناظر میں نوجوان ڈولفنز کو ایک خاص قسم کی پفر مچھلی جو اعصاب کو متاثر کرنے والا زہر خارج کرتی ہے، کے ساتھ چھیڑتی خانی کرتے دکھایا گیا ہے۔
اگرچہ زہر کی بڑی مقدار جان لیوا ہو سکتی ہے لیکن تھوڑی مقدار میں یہ ایک نشہ آور اثر پیدا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ڈولفنز نے ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے کہ جس سے پفر مچھلی سے زہر کی مطلوبہ مقدار کو خارج کرایا جاسکتا ہے۔
ڈولفنز مچھلی کو احتیاط سے چبا کر ایک دوسرے کو منتقل کرتی ہیں جس کے بعد وہ بےخودی کی کیفیت میں چلی جاتی ہیں۔
ڈولفنز کے اس رویے کو ایوارڈ یافتہ وائلڈ لائف دستاویزی فلم پروڈیوسر جان ڈاونر نے بی بی سی ون کے لیے فلمایا تھا۔
راب پلے جو کہ ایک ماہر حوانیات ہیں اور بی بی سی کیلئے پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں نے بتایا کہ پفر کو آہستگی سے چبانے کے بعد ڈولفنز نے انتہائی عجیب و غریب رویہ اپنایا۔ پانی کی سطح پر اپنی ناک کے ساتھ ایسے کھڑی ہوگئیں جیسے لٹکی ہوئی ہوں یا اپنے عکس نے انہیں مبحوت کردیا ہو۔
The post ڈولفنز بھی نشہ کرتی ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/A6RLIGg
via IFTTT
No comments