Breaking News

واٹس ایپ کا کال بیک فیچر ازمائش کے لیے پیش https://ift.tt/1dSDyJI

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ وِنڈوز کےلیے اپنے بِیٹا ورژن ’کال بیک‘ کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ فیچر مِس کال کا مؤثر انداز میں جواب دینے میں مدد دے سکے گا۔

تازہ ترین تبدیلی سے قبل لوگوں کو کسی کی جانب سے مس کال آنے کے بعد کال لاگ میں جا کر اس شخص کو کال کرنی پڑتی تھی۔ تاہم، یہ فیچر صارفین کے لیے اس عمل کو بہت سادہ اور آسان کردے گا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو پر شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ کے مطابق جب بھی کسی کانٹیکٹ کی کال مِس ہوجائے گی تو چیٹ وِنڈو میں اس کے نام کے آگے ایک چھوٹا سا ’کال بیک‘ کا بٹن ظاہر ہونے لگے گا۔ اس بٹن کو دبا کر اس شخص کو واپس کال کی جاسکے گی جس نے آپ کو کال کی تھی۔

یہ مفید فیچر صارفین کو کال لاگ یا کانٹیکٹ کی فہرست سے تفصیلات ڈھونڈنے میں بے جا صرف ہونے والے وقت اور توانائی سے بچائے گا اور وہ کال جو صارف نہیں اٹھا سکا ہوگا، فوری طور پر رابطہ کرسکے گا۔

نیا کال بیک فیچر فی الحال ان بِیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہے جنہوں نے مائیکروسافٹ اسٹور پر موجود وِنڈوز کا تازہ ترین واٹس ایپ بِیٹا ورژن انسٹال کیا ہے۔ آئندہ آنے والے دنوں میں یہ فیچر مزید لوگوں کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔

The post واٹس ایپ کا کال بیک فیچر آزمائش کے لیے پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/6jJ10Ge
via IFTTT

No comments