Breaking News

اب انسٹاگرام کی ریلز ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن https://ift.tt/F5kKge6

سان فرانسسكو: اب تک انسٹاگرام سے آپ اپنی پسندیدہ ریلز ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتے تھے لیکن اب میٹا کمپنی نے عوامی (پبلک) ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔

پبلک ریلز انسٹاگرام ایپ سے براہِ راست  ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے ’شیئرآئکن‘ کی ذیل میں ایک سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے اس پر ٹچ کرکے ڈاؤن لوڈ کا ایک نیا آپشن سامنے آجائے گا۔ اس کی بدولت آپ کیمرہ رول میں ان ریلز کو محفوظ کرسکیں گے۔

فی الحال یہ سہولت امریکی صارفین کے لیے ہے تاہم توقع ہے کہ جلد ہی پوری دنیا کے لیے جلد ہی دستیاب ہوسکے گی۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم میسوری نے کہا کہ صرف پبلک اکاؤنٹس کی ریلز ہی داؤن لوڈ کی جاسکیں گی جبکہ ذاتی حیثیت والے اکاؤنٹس سے ظاہر ہے یہ عمل ممکن نہ ہوگا۔

انہوں نے اس ضمن میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس پر اانسٹاگرام لوگو نمایاں ہے جبکہ اکاؤنٹ کا نام بھی تحریر ہے۔ تاہم اب یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان ریلز کو اتارنے کے بعد ان پر واٹرمارک یا کوئی نشان ہوگا یا نہیں؟

شاید انسٹاگرام دیگر لوگوں کو ترغیب دینا چاہتا ہے کہ وہ ریلز کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرکے ایپ کو فروغ دے سکیں۔ اگرچہ انسٹاگرام ریلز زیادہ مشہور نہیں ہوپارہیں بلکہ ان سے آمدنی بھی کم ہورہی ہے۔ شاید اسی وجہ سے یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

The post اب انسٹاگرام کی ریلز ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/bk9Nt4c
via IFTTT

No comments