زیبرا کی دھاریوں کا کیا مقصد ہے؟ سائنسدانوں نے پتہ چلا لیا https://ift.tt/OJ1hyeY
انگلینڈ: برسٹل یونیورسٹی کے محققین نے زیبرا کی کھال پر موجود پتلی سیاہ سفید دھاریوں کی وجہ دریافت کرلی ہے۔
سائنسی جریدے (Journal of Experimental Biology) میں شائع ہونے والے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ زیبرا کی کھال پر سیاہ سفید پتلی دھاریاں گھوڑوں کو کاٹنے والی مکھیوں (horsefly) کے حملوں کو روکنے میں مدد دیتی ہیں۔
یہ بےقائدہ اور چوڑائی کی حامل دھاریاں ایک ہی گہرے رنگ کی جلد کو ختم کردیتی ہیں جو ہارس فلائی کے لیے پرکشش ہوتی ہیں۔
محققین کی قیادت برسٹل یونیورسٹی کے سکول آف بائیولوجیکل سائنسز سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ٹِم کیرو اور ڈاکٹر مارٹن ہاؤ نے کی۔
پروفیسر کیرو نے بتایا کہ متعدد مطالعات سے یہ تو پتہ چلتا تھا کہ ہارس فلائی دھاری دار سطح پر بیٹھے کو ناپسند کرتی ہیں لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ وہ کس قسم کی دھاریوں کو ناپسند کرتی ہیں۔
The post زیبرا کی دھاریوں کا کیا مقصد ہے؟ سائنسدانوں نے پتہ چلا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/wcetWxV
via IFTTT
No comments