Breaking News

جامعہ فلوریڈا کے پروفیسر نے 100 دن زیرِ آب گزارنے کا اعلان کردیا https://ift.tt/4RFM2Ue

فلوریڈا: جامعہ جنوبی فلوریڈا کے ایک سائنسداں نے سائنسی تحقیق کے لیے 100 دن زیرآب رہنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل وہ زیرِ آب بلبلے نما مرکزمیں وہ 16 روز 22 میٹرگہرائی میں گزارکر تحقیق کرچکے ہیں۔ تاہم گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 2014 میں بروس سینٹرل اور جیسیکا فائن جولس انڈر سی لاج میں 73 دن تک رہ کر عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں۔ اب جو اب طویل تحقیق کے ساتھ یہ ریکارڈ بھی توڑنا چاہتے ہیں۔

اس منصوبے کو ’پروجیکٹ نیپچون‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جو ڈیٹوری چاہتے ہیں کہ ایک جانب وہ سمندر کی گہرائی میں رہ کر نئی دریافتیں کریں تو دوسری جانب وہ اتنے طویل عرصے تک پانی نے اندر رہ کر خود اپنے جسم پر اس کے اثرات دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس دوران وہ پورے مشن میں تنہا رہیں گے جبکہ اس کے طالبعلم ان کے لیے ضروری سامان پہنچاتے رہیں گے۔ 2012 میں وہ امریکی نیوی سے ریٹائرہونے کے بعد اب مزید تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔ وہ فلوریڈا کے پاس کی لارگو لگون کے پاس 22 فٹ گہرائی میں بنے بلبلہ نما گھر میں رہیں گے اور آبی حیات پر تحقیق کریں گے۔

The post جامعہ فلوریڈا کے پروفیسر نے 100 دن زیرِ آب گزارنے کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/FpbXz5Y
via IFTTT

No comments