Breaking News

جیمز ویب دوربین نے مرتے ہوئے ستارے کی تفصیلی تصویر ظاہرکردی https://ift.tt/OJ1hyeY

پیساڈینا، کیلیفورنیا: جیمز ویب خلائی دوربین سے حیرت انگیز تصاویرموصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اسی ٹیم نے ایک ایسے ستارے کی تصویر لی ہے جو اپنی آخری ہچکی لے رہا ہے۔

اسے وولف رینٹ اسٹار کا نام دیا ہے جو قنطارس (سیگیٹیرس) جھرمٹ میں ہم سے 15000 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ واضح رہے کہ جیمزویب خلائی دوربین انفراریڈ اشعاع کو نوٹ کرکے ابتدائی یا قدیم ترین کائنات کی تصاویر لتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم بگ بینگ کے بعد قدرے ابتدائی کائنات کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔

تاہم وولف ریئٹ اسٹار کو دیکھتے ہوئے ہم ستاروں کے اختتام اور خود کائناتی ارتقا کے متعلق بہت کچھ جان سکتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ بہت ہی کم بھاری ستارے ایسے ہوتے جن کا خاتمہ وولف ریئٹ جیسا ہوتا ہے۔ اس کیفیت پر تحقیق سے ہم ستاروں کے ارتقا کے متعلق بہت کچھ جان سکتے ہیں۔ اس وقت یہ ستارہ اپنی بیرونی پرت کھورہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گردوغبار اور گیس کی بڑی مقدار اطراف میں دیکھی جاسکتی ہے۔

The post جیمز ویب دوربین نے مرتے ہوئے ستارے کی تفصیلی تصویر ظاہرکردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Hie2A3p
via IFTTT

No comments