Breaking News

پاکستانی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ ’ویمن آف دی ایئر‘ قرار https://ift.tt/Mbulrvc

 نیویارک: پاکستان کی خاتون ماحولیاتی ایکٹیوسٹ عائشہ صدیقہ کو ٹائم میگزین نے 2023 کی ’ویمن آف دی ایئر‘ قرار دیا ہے۔

ٹائم میگزین  کے مطابق عائشہ صدیقہ نے سیلاب اور دیگر ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے تباہ کن اثرات پر احتجاج کیلئے اپنے جذبات کو شاعری کی شکل میں بیان کیا ہے۔

عائشہ صدیقہ کا کہنا ہے کہ آرٹ زندگی کو جینے کے قابل بناتا ہے اور میرے خیال میں یہ انسان کو جدوجہد کیلئے تیار کرتا ہے۔

time

انہوں نے مزید کہا کہ میرا کام زندگی کا دفاع کرنا ہے اور اس طرح سے خواتین کے حقوق کی حفاظت ہوتی ہے جو کہ انسانی حقوق بھی ہیں۔

عائشہ صدیقہ کا مزید کہنا تھا کہ میری پرورش اس خیال کے ساتھ ہوئی ہے کہ ہماری زمین ایک جاندار ہے، یہ آپ کو زندگی دیتی ہے اور بدلے میں آپ کی بھی کچھ ذمہ داریاں بنتی ہیں۔

The post پاکستانی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ ’ویمن آف دی ایئر‘ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/JfMSudn
via IFTTT

No comments