اٹلی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹِک ٹاک کے خلاف تحقیقات آغاز https://ift.tt/ivytfEm
میلان: اٹلی کے مسابقتی ادارے نے چینی ایپلی کیشن ٹِک ٹاک کے خلاف مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ الزامات کے مطابق ایپلی کیشن کی جانب سے مبینہ طور پر خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے اور خراب غذائیت کے حوالے سے خطرناک مواد شائع کر کے قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔
ادارے کے بیان کے مطابق منگل کو شروع کی جانے والی تحقیقات میں ٹک ٹاک کے یورپین کسٹمرز ریلیشنز کے ساتھ برطانوی اور اطالوی ڈویژنز کے ذمہ دار آئرش یونٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کسی بھی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئےکمپنی کی جانب سے تحقیقات میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
چینی حکومت کی ایپلی کیشن صارفین کے مقام اور ڈیٹا تک رسائی کے حوالے سے بڑھتے عالمی تحفظات کے پیشِ نظر ٹِک ٹاک کو عالمی سطح پر سختیوں کا سامنا ہے۔
اطالوی ادارے کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں نوجوان خود کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہ ٹرینڈ حال ہی میں وائرل ہونے والے ‘فرینچ اسکار‘ چیلنج جس میں چہرے پر نشان بنائے جاتے ہیں جیسے چیلنجز سے سامنے آئے ہیں۔
ٹک ٹاک ترجمان نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی خطرناک سرگرمیوں اور چیلنجز، خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے یا غیر صحت مند غذا کھانے کے حوالے سے مواد دِکھانے یا اس کو فروغ دینے کی اجازت نہیں دیتی۔
The post اٹلی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹِک ٹاک کے خلاف تحقیقات آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/MlKbHRk
via IFTTT
No comments