Breaking News

’یہ گروپ ختم ہوچکا ہے،‘ واٹس ایپ کا نیا ممکنہ فیچر https://ift.tt/G2s19c4

سان فرانسسكو: واٹس ایپ بڑی تیزی سے اپنے نئے فیچر پیش کررہا ہے اور اب اگرآپ جس گروپ میں شامل ہیں اور اس کی انتظامیہ اسے ختم کردے تو اب آپ کو بھی اس سے آگہی مل سکے گی۔

وجہ یہ ہےکہ ہم بہت سے گروپ کا حصہ ہوتے ہیں اور گروپ ختم ہونےکے باوجود لوگ اس سے وابستہ رہتے ہیں۔ اس طرح اب واٹس ایپ نے ازخود تباہ ہونے والے پیغامات کےساتھ ساتھ گروپس ختم ہونے کا انکشاف کرنے والی ایپ بھی پیش کررہی ہے۔

بعض تجزیہ کاروں نے یہ آپشی واٹس ایپ بی ٹا ویب سائٹ پر دیکھا ہے جو واٹس ایپ کے ورژن آئی او ایس 23.5.0.070 میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر گروپ سیٹنگ کے زمرے میں شامل ہے۔ اس سے آپ گروپ ختم کرنے یعنی ایکسپائریشن وقت شامل کرسکتے ہیں جو ایک روز، ایک ہفتہ، ایک ماہ یا آپ کا دیا گیا وقت بھی ہوسکتا ہے۔

تاہم یہ سیٹنگز صرف آپ کےلیے ہی ہے جس میں آپ پیغامات پرآپشن لگاسکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر جب تک گروپ کے تمام شرکا ایکسپائریشن نہیں لگاتے اس وقت تک وہ گروپ میں شامل رہیں گے اور تمام تفصیلات دیکھ سکیں گے۔ لیکن اگرآپ غلطی سے ایکسپائریشن کا بٹن دباتے ہیں تو دوبارہ اس سے وابستہ ہوسکتے ہیں جو ’ان ڈو‘ کا ایک آپشن بھی ہے۔

واٹس ایپ کا مقصد ایپ کو صاف اور منظم رکھنا ہے جس سے آپ پرانے گروپس سے ازخود نکل سکتے ہیں اور باہرآتے ہی ساری معلومات بھی ضائع ہوسکتی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اس کی جانچ شروع کی ہے جبکہ منظوری کے بعد ہی اسے دنیا بھر میں رائج کیا جائے گا۔

The post ’یہ گروپ ختم ہوچکا ہے،‘ واٹس ایپ کا نیا ممکنہ فیچر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/xiVf9cA
via IFTTT

No comments