Breaking News

ناسا کی جانب سے چاند کی نئی تصاویر جاری https://ift.tt/XuNERY1

واشنگٹن: ناسا نے چاند کا چکر لگانے کے لیے بھیجے گئے اسپیس کرافٹ اوائن کی جانب سے عکس بند کی گئیں چاند کی نئی تصاویر جاری کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز امریکی خلائی ادارے ناسا کا اورائن کے ساتھ غیر متوقع طور پر رابطہ منقطع ہوگیا جو 47 منٹ بعد بحال ہوا۔ لیکن آف لائن ہونے سے قبل اسپیس کرافٹ نے چاند کی نئی دلچسپ تصاویر زمین پر بھیجیں۔

(تصویر: ناسا)

(تصویر: ناسا)

مشرقی معیارِ وقت کے مطابق اورائن کے ساتھ رابطہ صبح 1 بج کر 9 منٹ پر منقطع ہوا جس کے بعد ٹیمیں زمین پر مسئلے کو حل کرنے میں لگ گئیں۔ تاہم، مسئلے کے سبب کا تعین کیا جانا ابھی باقی ہے۔

اورائن اسپیس کرافٹ نے گڑھوں سے بھرپور چاند کی سطح کی یہ تصاویر چاند سے صرف 130 کلو میٹر کی دوری سے 8210 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزرتے وقت لیں۔

جمعے کے روز اس اسپیس کرافٹ کا انجن چلایا جائے گا جس سے اسپیس کرافٹ چاند کے گرد مدار میں پہنچ جائے گا۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو اورائن اس مدار میں آئندہ ایک ہفتے تک رہے گا اور پھر یکم دسمبر کو زمین پر واپسی کا رخ کرے گا۔

واپسی پر اس اسپیس کرافٹ کا 11 دسمبر کو 25.5 دنوں کا مشن مکمل کرنے کے بعد بحرالکاہل میں اترنا متوقع ہے۔

The post ناسا کی جانب سے چاند کی نئی تصاویر جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/j8T6wEz
via IFTTT

No comments