میٹرک کے طالب علم کا کارنامہ، موبائل وائی فائی سے پودوں میں پانی ڈالنا ممکن https://ift.tt/vkLr1fR
کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والے میٹرک کے طالب علم عبدالرافع نے بزرگوں اور معذور افراد کیلیے اسمارٹ گارڈن کا تصور پیش کردیا۔
کراچی پبلک اسکول میں جدید سائنسی ایجادات کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی جانب سے بتیس سائنسی پروجیکٹس کی شاندار نمائش کی گئی، مقابلے میں اسکول کے تمام کیمپسز سے طلبہ نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔
پروجیکٹس میں خود کار طریقے سے پارکنگ کا نظام، سینسر کنٹرولڈ کار، وائی فائی کار،گھر کے برقی آلات کو اپنی آواز کے زریعے آن آف کرنا، سمارٹ گارڈن، آٹومیٹک پودوں کے پانی کا نظام، آٹومیٹڈ پارکنگ سسٹم، واٹر لیول انڈیکیٹر پیش کیے گئے۔
میٹرک کے طالب علم عبد الرافع نے کہا کہ سمارٹ گارڈن سسٹم بزرگوں ، معذوروں کے لیے خاص تیار کیا گیا ہے، یہ اسمارٹ آرٹیفیشل روبوٹک اسسٹنٹ کہیں سے بھی کچھ بھی کنٹرول کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جبکہ روبوٹ کو پانی سے کنیکٹ کر کے وائی فائی یا بلو ٹوتھ کے ذریعے پودوں کو پانی دیا جاسکتا ہے۔
نویں جماعت کے طالب علم نے کہا کہ واٹر لیول انڈیکیٹر پروجیکٹ پیش کیا، جس کے ذریعے ٹینک میں پانی کی سطح کو باآسانی دیکھا جاسکتا ہے اور ایل ای ڈی لائٹ کے ذریعے مقدار کا اندازہ جبکہ ٹینک میں پانی بھرنے پر الارم بجتا ہے، جس کے ذریعے پانی کا ضیاع کم سے کم ہوسکتا ہے۔
میٹرک کے طالب علم زین صدیقی نے اسمارٹ زراعت کی نگرانی کا پروجیکٹ بنایا جس سے مٹی کی نمی، بارش، ہوا کی نمی ، درجہ حرارت کے لیول کو جانچا جا سکے گا۔
علاوہ ازیں انجاز اسماعیل نامی طالب علم نے شاپنگ مال میں پارکنگ کا مسئلہ حل کرتے ہوئے جدید سینسر پیش کیا جس سے گاڑیوں کو پہلے ہی معلوم ہو جائے گا کہ پارکنگ کی جگہ کہاں ہے۔
The post میٹرک کے طالب علم کا کارنامہ، موبائل وائی فائی سے پودوں میں پانی ڈالنا ممکن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/7lC0TFB
via IFTTT
No comments