Breaking News

واٹس ایپ کا ’کمیونیٹیز‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان https://ift.tt/fJxLRv1

کیلیفورنیا: کئی بار ایسا ہوتا ہے جب آپ بیک وقت ایک پیغام کئی گروپس پر بھیجنا چاہتے ہیں اور ایک بعد ایک گروپ میں پیغام کاپی پیسٹ کر کے اکتا جاتے ہیں۔ اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے انسٹینٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر ’کمیونیٹیز‘ متعارف کرانے جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق صارفین اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے متعدد گروپس کو ایک جگہ رکھ سکیں گے اور ایک ہی وقت میں سب کو اہم پیغامات سے مطلع کر سکیں گے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ آج واٹس ایپ پر کمیونیٹیز کو متعارف کرایا جارہا ہے۔ یہ ذیلی گروپس، متعدد تھریڈز، اعلانات کے ذرائع  وغیرہ کو فعال کرتے ہوئے گروپس کو بہتر بنائے گا۔

کمیونیٹیز کے حوالے سے پہلے اپریل میں اعلان کیا گیا تھا لیکن اب اس فیچر کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جانے والا ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کمیونیٹیز ٹیب چیٹ کے اوپر اور آئی او ایس صارفین کے لیے چیٹ کے نیچے ظاہر ہوگا۔

(تصوہر: واٹس ایپ)

(تصوہر: واٹس ایپ)

صارفین اس ٹیب کو دباتے ہوئے ایک نئی کمیونیٹی شروع کر سکتے ہیں یا پہلے سے موجود گروپس کو شامل کر سکتے ہیں۔

ایک بلاگ پوسٹ میں نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ ایک بار آپ کسی کمیونیٹی کا حصہ بن جائیں اس کے بعد آپ دستیاب گروپس کے درمیان مطلوبہ معلومات حاصل کرنے کے لیے باآسانی سوئچ کر سکتے ہیں۔ جبکہ کمیونیٹی کے ایڈمن کمیونیٹی میں موجود ہر فرد کو ضروری اطلاعات بھیج سکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر آئندہ چند ماہ میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا جائے گا۔

The post واٹس ایپ کا ’کمیونیٹیز‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/kiwobaX
via IFTTT

No comments