زمین سے قریب ترین بلیک ہول دریافت https://ift.tt/UEK5SlI
پیرس: ماہرین فلکیات نے زمین سے1600 نوری سال کے فاصلے پر موجود سب سے قریبی بلیک ہول دریافت کرلیا۔ یہ بلیک ہول، اس سے قبل قریبی سمجھے جانے والے بلیک ہول سے تین گُنا زیادہ قریب ہے اور سورج سے 10 گُنا زیادہ بڑا ہے۔
Gaia BH1 نامی اس نئی دریافت کی شناخت اس کے گرد گردش کرنے والے ایک ستارے کی حرکت کے مشاہدے سے ہوئی۔ یہ ستارہ بلیک ہول کے گرد اتنے ہی فاصلے پر گردش کرتا ہے جتنے فاصلے پر زمین سورج کے گرد گھومتی ہے۔
Gaia BH1 کی نشان دہی اس ستارے سے حاصل ہونے والے مٹیریل کی کھپت کرتے ہوئے کی گئی۔ اس بلیک ہول کے درجہ حرارت میں انتہاء سے زیادہ اضافہ ہوا اور اس نے طاقتور ایکس رے اور مٹیریل کے جیٹ کا اخراج کیا، جس کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ بلیک ہول کی شناخت کا ایک نایاب طریقہ ہے۔
میکس پلینک اِنسٹیٹیوٹ کے فلکیاتی طبعیات دان کریم البدری کا کہنا تھا کہ وہ وسیع پیمانے پر ڈیٹا سیٹس اور طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے ڈورمینٹ بلیک ہول (بڑے ستاروں کے تباہ ہونے کے بعد بننے والے بلیک ہول) کی تلاش کر رہے تھے، اور پچھلے چار سالوں میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ انہیں کامیابی ملی ہے۔
نوری سال خلائی فاصلے کی پیمائش کی ایک اکائی ہے جو 94 کھرب 62 ارب کلومیٹر کے برابر ہوتی ہے۔
The post زمین سے قریب ترین بلیک ہول دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/AoECFu9
via IFTTT
No comments