Breaking News

کینیا میں شدید خشک سالی سے سیکڑوں قیمتی جانور ہلاک https://ift.tt/PHR1kZK

کینیا: کینیا کے طول وعرض میں تین سال سے بارش نہ ہونے سے شدید خشک سالی کا راج ہے اور اب تک سینکڑوں قیمتی جانور لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دوسری جانب کینیا کے لاکھوں لوگ شدید غذائی قلت کے شکار ہوچکے ہیں۔

ملک کے مقامی ماہرین نے عالمی سطح پر فوری مدد کا اعلان بھی کیا ہے کیونکہ خشک سالی سے اب تک 205 ہاتھی، 512 درندے، 381 زیبرا، 12 زرافے اور 51 جنگلی بھینسے ہلاک ہوچکے ہیں جن کی موت گزشتہ دس ماہ میں واقع ہوئی ہے۔

مشرقی افریقہ میں اس وقت گزشتہ 40 برس کا سب سے شدید قحط دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سال فروری میں اس کی شدت بڑھی جس میں جانوروں کی اموات شروع ہوئی اور ہر گزرتے روزمرنے والے جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اگرچہ خطے میں ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی ہوئی ہے تاہم محکمہ موسمیات سے اوسط سے بہت کم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جنگلی حیات پر اب بھی موت کے سائے منڈلارہے ہیں۔ بارش نہ ہونے سے سبزہ ختم ہوچکا ہے اور پانی کے ذخائر خشک ہونے سے جانور بھوک اور پیاس سے مررہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کل 14 مختلف اقسام کے چوپائے اور جانور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، یہاں تک کہ نیشنل پارک کا عملہ بھی اس کے ازالے میں ناکام رہا ہے۔ مرنے والوں میں گریوی زیبرا کی نایاب نسل بھی شامل ہے جو تین ماہ کی مدت میں 49 کی تعداد میں ہلاک ہوئے ہیں۔ نیشنل پارک میں بھی جگہ جگہ جانوروں کے ڈھانچے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس ہولناک صورتحال کے باوجود کلائمٹ چینج پر منعقدہ عالمی کانفرنس میں اس مسئلے پر کوئی گفتگو نہیں ہوسکی ہے یہی وجہ ہے کینیا کے ماہرین نے عالمی اربابِ اختیار پر زور دیا ہے کہ وہ قیمتی جنگلی حیات بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

The post کینیا میں شدید خشک سالی سے سیکڑوں قیمتی جانور ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/oDCtZOG
via IFTTT

No comments