Breaking News

اب کپڑے پر تانبے کی کڑھائی کرکے لباس سےبجلی بنائیں https://ift.tt/L752wHG

نارتھ کیرولینا: ماہرین نے ایک خاص قسم کا دھاگہ بنایا ہے جسے کسی بھی عام لباس پر کاڑھ کر اس سے بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس ایجاد سے کمرشل پیمانے پر بجلی بھرے لباس بنانا بہت آسان ہوجائے گا۔

یہ نئی ٹیکنالوجی نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کے نائب پروفیسر رونگ یِن نے تانبے کے باریک تاروں کو پولی یوریتھین میں لپیٹ کر بنائی ہے۔ اس طرح ایک ٹرائبو الیکٹرک نینوجنریٹر دھاگہ بنایا گیا ہے۔ اس دھاگے کی کڑھائی کے لیے سوتی کپڑے پر ایک مصنوعی پالیمر پولی ٹیٹرافلوروایتھائلین (پی ٹی ایف ای) بچھایا جاتا ہے لیکن تانبے کے تار اوراس کے درمیان ایک معمولی جگہ چھوڑی جاتی ہے۔ آخر میں عام کپڑا اوپر رکھ دیا جاتا ہے۔

اب اس شرٹ یا پینٹ کو جب بھی پہن کر چلا جاتا ہے تو تار اور پی ٹی ایف ای ایک دوسرے سے جڑتے اور الگ ہوتے ہیں۔ ملنے کی صورت میں ان دونوں کے درمیان الیکٹران کا تبادلہ ہوتا ہے اور اسے ٹرائبو الیکٹرک اثر کہا جاتا ہے۔ عین اسی طریقے سے سردی میں ریشمی کپڑوں کی چڑچڑاہٹ پید اہوتی ہے جسے برقِ سکونی بھی کہا جاتا ہے۔ اس طرح کے برقی جنریٹر ٹرائبوالیکٹرک نینوجنریٹر کہا جاتا ہے۔

تجرباتی طور پر ڈینم کپڑے میں سی کر ہاتھ کہنی اور ٹخنے پر پہنایا گیا۔ تمام صورتوں میں اس ٹیکنالوجی سے بجلی بنی جس کی بدولت اسی عضو پر نظر رکھنے والے سینسر کو چلانے کے لیے بہت ثابت ہوئی۔ اسے جوتے کے تلے میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس بجلی سے ایک طرح کے پیڈومیٹر(قدم پیما) کو بجلی دی جاسکتی ہے۔

دوسرے تجربے میں آستین پر کچھ نمبر کاڑھے گئے تو ہر نمبر کو دبانے سے بجلی بننے لگی۔ اس ٹیکنالوجی کا فائدہ یہ ہےکہ یہ بہت کم خرچ اور تیاری میں آسان ہے۔ یہاں تک کہ دھاگے کو براہِ راست کپڑے پر ڈال کر اسے سے کشیدہ کاری کی جاسکتی ہے۔

The post اب کپڑے پر تانبے کی کڑھائی کرکے لباس سےبجلی بنائیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/irxcukL
via IFTTT

No comments