Breaking News

ایلون مسک کا ٹویٹ سے ایک اہم چیز ہٹانے کا اعلان https://ift.tt/SR5rxCN

کیلیفورنیا: ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی ٹوئٹ کے نیچے ڈیوائس کے نام کی موجودگی کو ختم کرنے جارہی ہے۔

پیر کے روز ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹوئٹ کے نیچے آنے والے لیبل، جس سے واضح ہوتا ہے کہ آیا یہ ٹوئٹ آئی فون سے بھیجی گئی ہے یا اینڈرائیڈ سے، سے چھٹکارہ پا لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی بالآخر یہ معاملہ ختم کرنے جارہی ہے کہ کس ڈیوائس پر یہ ٹوئٹ لکھا گیا تھا۔ کوئی بھی یہ تک نہیں جانتا کہ کمپنی نے ایسا کیا کیوں تھا۔

9to5mac.com کے ایڈیٹر اِن چیف نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ کمپنی نے 2012 میں یہ فیچر ختم کردیا تھا لیکن 2018 میں دوبارہ شامل کرلیا۔

واضح رہے 2018 میں اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈٹ نے اینڈرائیڈ فون ہواوے میٹ 10 کی تشہیری پوسٹ اس کے مخالف آئی فون سے پوسٹ کردی تھی جس کی نشان دہی یوٹیوب پر ایک ٹیکنالوجی چینل چلانے والے مارکس براؤن لی نے کی تھی۔

The post ایلون مسک کا ٹویٹ سے ایک اہم چیز ہٹانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/L1DNF5w
via IFTTT

No comments