140 سال قبل دیکھے جانے والا نایاب پرندہ پھر سے دریافت https://ift.tt/pOTVuFG
پاپوا نیو گنی: جنوب مشرقی بحر الکاہل کے ایک ملک پاپوا نیو گِنی میں 140 سال قبل دِکھنے والے نایاب سیاہ گردن والے کبوتر کو ایک بار پھر دریافت کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دریافت پاپوا نیو گِنی کے مشرقی ساحل سے آگے فرگوسن جزیرے میں ستمبر میں ہوئی۔
اوڈوبون میگزین کے مطابق محققین کے کیمرا نے اس نایاب پرندے کو عکس بند کیا۔ اس پرندے کو پہلی بار 1882 میں ریکارڈ پر لایا گیا تھا جس کے بعد وہ پرندہ کبھی نہیں دیکھا گیا۔
امیریکن برڈ کنزروینسی میں گمشدہ پرندوں کے پرگرام کے ڈائریکٹر اور آٹھ ممبران پر مشتمل ایک مشن کے شریک سربراہ جان سی مِٹرمیئر کا کہنا تھا کہ ایک ایسی چیز کو ڈھونڈ لینا جو کافی عرصہ سے نہ دِکھی ہو اور آپ سوچ رہے ہوں یہ معدوم ہوچکی ہے اور پھر آپ کو پتہ لگے کہ ایسا نہیں ہے تو ایسا لگتا ہے کہ آپ کو یونی کورن ملا ہے۔
محققین کی یہ ٹیم گمشدہ پرندوں کو ڈھونڈنے کے لیے کی جانے کوشش کا ایک حصہ ہے۔
اس مشن کا مقصد 150 ایسے پرندوں کو دوبارہ دریافت کرنا ہے جن کو معدوم نہیں قرار دیا گیا ہے لیکن ان کو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے دیکھا بھی نہیں گیا ہے۔
The post 140 سال قبل دیکھے جانے والا نایاب پرندہ پھر سے دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/TVDPwqv
via IFTTT
No comments