ایپل کا سب سے پہلا کمپیوٹر نیلامی کے لیے پیش https://ift.tt/ypquFHB
بوسٹن: ایپل کا سب سے پہلا مکمل طور پر فعال ایپل 1 کمپیوٹر نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مشین، جس پر ایپل کے بانی اسٹیو جابز نے اپنے ہاتھوں سے نمبر ڈالے تھے، کے ساتھ وہ تمام چیزیں آئیں گی جو اس مشین کو چلانے کے لیے ضروری ہیں۔
فی الحال اس کمپیوٹر کی نیلامی کی بولی 2 لاکھ 41 ہزار 557 ڈالرز پر ہے جو 15 دسمبر کو ختم ہوجائے گی لیکن ایک اندازے کے مطابق اس کی حتمی بولی 3 لاکھ 75 ہزار ڈالرز تک جائے گی۔
1976 میں متعارف کروایا جانے والا ایپل 1 اس ٹیک کمپنی کی سب سے پہلی شے تھی جو ایک اسمبلڈ سرکٹ بورڈ کے طور پر بیچی گئی تھی اس میں بنیادی چیزیں جیسے کہ کی بورڈ یا مانیٹر نہیں تھا۔
لیکن دیگر ایپل 1 کمپیوٹرز کے برعکس اس یونٹ کے فزیکل بورڈ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور اس کا نمونہ صاف اور بغیر کسی استعمال شدہ ہے۔
بوسٹن کے آکشن ہاؤس کے مطابق ایک تفصیلی ٹیسٹ میں اس سسٹم کو تقریباً آٹھ گھنٹے تک چلایا گیا جس میں کوئی خرابی سامنے نہیں آئی۔
The post ایپل کا سب سے پہلا کمپیوٹر نیلامی کے لیے پیش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/5SiosVz
via IFTTT
No comments