الٹراساؤنڈ سے بڑی اشیا کو چھوئےبغیر حرکت دینے کے کامیاب تجربات https://ift.tt/29JiAyQ
منی سوٹا: اگرچہ الٹراساؤنڈ کی لہروں سے چھوٹی اشیا کو ہلانے کے کامیاب تجربات ہوچکے ہیں لیکن اب ماہرین نے خاص سطح اور مٹیریئل سے تیار کردہ اشیا کو الٹراساؤنڈ سے حرکت دینے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔
جامعہ مِنی سوٹا کے انجینیئروں نے ایک نیا نظام وضع کیا ہے جس میں سب سے اہم کسی شے کی خاص سطح کا ڈیزائن ہے جسےمیٹاسرفیس کا نام دیا گیا ہے۔اس پر جب الٹراساؤنڈ ڈالی جاتی ہے تو وہ نہ صرف اس شے کو دھکیلتی ہیں بلکہ اپنی جانب کھینچ بھی سکتی ہیں۔ اس سے روبوٹ اور صنعت سازی میں کئی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
اشیا کو حرکت دینے کےلیے ضروری ہے کہ انہیں طبعی طور پر چھوا جائے لیکن بالخصوص حساس اشیا کو چھونے سے وہ خراب ہوسکتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ایسے نظام کی ضرورت بڑھ رہی ہے جس میں کسی شے کو چھوئے بنا ہی اسے ہلایا جاسکے۔
نئے سسٹم میں سائنسدانوں نے بڑے اور بھاری اجسام پر میٹا مٹیریئل سرفیس لگائی ہیں۔ ان کی ڈیزائننگ کی بدولت جب جب ان پر آواز کی لہریں ڈالی جاتی ہیں تو اس شے کو پیچھے، دائیں، بائیں اور آگے بھی ہلایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اگر مزید بھاری اور بڑے اجسام پر میٹا سرفیس لگائی جائے تو انہیں بھی حرکت دی جاسکتی ہے۔ میٹا سطحوں پر باریک ڈیزائن بنے ہوتے ہیں جو آواز کی لہروں یا الٹراساؤنڈ کو اس طرح لوٹاتے ہیں کہ ان پر قوت لگتی ہے اور ہر رخ پر لہروں کو لوٹایا جاسکتاہے۔
لیکن اس ٹیکنالوجی کے اپنی حدود ہیں کیونکہ اس سے پرانی اشیا کو حرکت نہیں دی جاسکتی ہے۔ ضروری ہے کہ میٹا سرفیس بنائی جائے یا پھر پرانی شے کی سطح پر اسے لگایا جائے۔ تاہم ماہرین اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
The post الٹراساؤنڈ سے بڑی اشیا کو چھوئےبغیر حرکت دینے کے کامیاب تجربات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/vKqlkwP
via IFTTT
No comments