معدومیت کے خطرے سے دوچار نایاب چھوٹی چھپکلی کی آبادی میں اضافہ https://ift.tt/6NJjkp8
لندن: دنیا کی سب سے خوبصورت اور چھوٹی چھپکلی کو ایک عرصے سے بقا کے خطرات لاحق تھے تاہم اب ماحولیاتی تنظیموں اور مقامی آبادی کے تعاون سے ان کی آبادی بڑھ رہی ہے اور خطرات کم ہوئے ہیں۔ ۔
اس چھپکلی کو ’یونین آئی لینڈ گیکو‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی جسامت پیپر کلپ جتنی ہوتی ہے اور اس پر خوبصورت رنگ اور نقوش پائے جاتے ہیں۔ اب ماحولیاتی بقا کی تنظیموں نے سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنس کی مقامی آبادی کے ساتھ مل کر اسے بچانے کے کوشش کی ہے جس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ 2018 کے مقابلے میں اب چھپکلی کی آبادی دوگنا ہوچکی ہے۔
چھپکلی کا حیاتیاتی نام گوناٹوڈیس ڈوڈنی ہے جو 2005 میں سائنسی طور پر بیان کی گئی اور اس کے بعد گویا غیرقانونی اسمگلنگ میں اضافہ ہونے لگا کیونکہ یہ دیکھنے میں جواہرات کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ صرف تین سینٹی میٹر جسامت کے باوجود یہ بہت خوبصورت لگتا ہے اور لوگ انہیں مہنگے داموں پالتو بنانے کےلیے خریدتے ہیں۔
یہاں تک کہ ان کی آبادی گھٹتے گھٹتے صرف 50 ہیکٹر کے قدیم اور دشوار گزار جنگل تک ہی محدود رہ گئی۔ ان کی نگرانی کے لیے کیمرے لگائے گئے اور نگرانوں نے علاقے کی چوکیداری شروع کی۔ یہاں تک کہ 2018 میں 10000 چھپکلیاں تھیں جو اب بڑھ کر 18000 ہوچکی ہیں۔
عالمی تنظیموں نے نہ صرف اس خبر کا خیرمقدم کیا ہے اور مقامی آبادی کو زبردست تعاون پر سراہا ہے۔
The post معدومیت کے خطرے سے دوچار نایاب چھوٹی چھپکلی کی آبادی میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/n0o6vy1
via IFTTT
No comments