Breaking News

پاکستان اور ابھرتی معیشتیں 5G سے معاشی فوائد حاصل کرسکتی ہیں https://ift.tt/hL3j0CE

 کراچی: پاکستان اور ابھرتی معیشتیں 5G ٹیکنالوجی سے معاشی فوائد حاصل کرسکتی ہیں۔

ٹیلی کام انڈسٹری کی حالیہ عالمی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کی15ابھرتی ہوئی معیشتیں فائیوجی ٹیکنالوجی اختیار کرکے اس ٹیکنالوجی پر کی جانیوالی سرمایہ کاری سے 3سے7گنا زائد معاشی فوائد حاصل کرسکتی ہیں اور 12 سے 13سال میں معاشی ترقی کی شرح نمو میں 0.3سے 0.6فیصد تک اضافہ کرسکتی ہیں۔

ٹیلی مواصلات اور آئی ٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی عالمی کمپنی ایرکسن نے اپنی مینجمنٹ کنسلٹنگ فرم اینالیسزمیسن کے ذریعے حال ہی میں 15اممالک کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں منعقدہ ایک نئی تحقیق میں فائیو جی رابطہ سازی کے ممکنہ اقتصادی،ماحولیاتی اور صارفین کیلیے ثمرات کو اجاگر کیا ہے۔

تحقیق کے مطابق ریگولیٹری اور حکومتی تعاون کے ذریعے یہ 15ممالک 2035تک اپنی جی ڈی پی میں اس کی لاگت سے 3سے 7گنا منافع کے تناسب سے 0.3اور0.6فیصد اضافہ کرسکتے ہیں، ان ملکوں میں پاکستان بنگلادیش، برازیل، چلی، کولمبیا، مصر، بھارت، انڈونیشیا ،ملائیشیا، میکسیکو، مراکش، نائیجیریا، پاکستان، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ترکی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ان ملکوں کے جن اہم شعبوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا زراعت ان میں سے ایک ہے۔

The post پاکستان اور ابھرتی معیشتیں 5G سے معاشی فوائد حاصل کرسکتی ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/62fiXKq
via IFTTT

No comments