Breaking News

بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں ’ایکسرے ڈفریکشن‘ کی قومی سہولت کا افتتاح https://ift.tt/bfNZHkc

  کراچی: سیکریٹری محکمہ یونیورسٹیز اوربورڈ محمد مرید راہموں نے جمعرات کو ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری  جامعہ کراچی کی لیبارٹری، پروفیسر عطا الرحمن لیبارٹریز میں قائم جدید ’ایکسرے ڈفریکشن کی‘ قومی سہولت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی،  آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرستِ اعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر عطاالرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، حسین ابراہیم جمال فاونڈیشن کے سربراہ عزیز جمال، ڈاکٹر پنجوانی میموریئل ٹرسٹ کی چیئر پرسن محترمہ نادرہ پنجوانی اور پروفیسر ڈاکٹرفرزانہ شاہین سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری یونیورسٹیز اوربورڈ مریدراہیمو نے کہا ملکی کی پہلی تحقیقی سہولت میں جدید ’ایکسرے ڈفریکشن کی‘ قومی سہولت کا افتتاح کرنا اُن کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، انھوں نے کہا اس ایکسرے کی سہولت سے دراصل معدنی اشیاء، صنعتی تجزیات اور ادویات سازی جیسے اہم کاموں میں فائدہ اُٹھایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا انھیں خوشی ہے کہ اس منصوبے کی یونیورسٹیز اوربورڈ نے لطیف ابراہیم جمال نینوٹیکنالوجی سینٹر کے لیے امداد کی گئی جو کہ سندھ حکومت کاقومی استعداد بڑھانے کے عنوان سے منشور ہے۔ انھوں نے بین الاقوامی مرکز کی جانب سے صنعتوں، ڈی این اے لیبارٹری اور فارماسیوٹیکل ٹیسٹنگ کے حوالے سے پیش کی جانے والی قومی خدمات کی تعریف بھی کی۔

پروفیسر خالد عراقی نے جامعہ کراچی میں سیکریٹری یونیورسٹیز اوربورڈ کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں یہ ایکسرے کی سہولت اپنی قسم میں سب سے مختلف ہے جبکہ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کی تحقیقی سہولیات میں یہ بالکل نئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحقیقی مراکز میں تدریسی عملے کا کردار کلیدی ہوتا ہے یہ اداروں میں ستون کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا محنت اور لگن سے مطلوبہ ترقی کا حصول ممکن ہے۔

میڈیا ایڈوائرزر آئی سی سی بی ایس

The post بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں ’ایکسرے ڈفریکشن‘ کی قومی سہولت کا افتتاح appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/j2FyPCk
via IFTTT

No comments