Breaking News

دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ کی تعمیر کا آغاز https://ift.tt/ypquFHB

لندن: اسکوائر کلومیٹر ایرے (ایس کے اے) نامی دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2.07 ارب ڈالرز لاگت سے بننے والی یہ ٹیلی اسکوپ ابتدائی مرحلے میں 197 ڈشز اور 1 لاکھ 31 ہزار 72 اینٹینا پر مشتمل ہوگی جو جنوبی افریقا اور آسٹریلیا بھر میں پھیلی ہوئی ہوں گی، لیکن اس کا ہیڈکوارٹر برطانیہ میں ہوگا۔

اس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے کئی سائنسی مقاصد پر کام کیا جائے گا۔ ان مقاصد میں غیر ارضی مخلوق کی تلاش، آئنسٹائن کی تھیوری آف جنرل ریلیٹیویٹی کی آزمائش اور ابتدائی کائنات کی ارتقاء کے متعلق چھان بین شامل ہیں۔

آسٹریلیا میں ہیڈ آف ٹیلی اسکوپ آپریشن ڈاکٹر سارہ پیئرس کا کہنا تھا کہ یہ ٹیلی اسکوپ اتنی حساس ہوگی کہ دسیوں نوری سال فاصلے پر موجود ستارے کے گرد گھومتے سیارے کی نشان دہی کر لے گی، جس سے ممکنہ طور پر ہم سب سے بڑے سوال کا جواب ڈھونڈنے کے قابل ہو سکیں گے کہ کیا ہم اس کائنات میں اکیلے ہیں۔

کم فریکوئنسی والی اس ریڈیو ٹیلی اسکوپ میں دوسری بہترین ٹیلی اسکوپ کی نسبت آسمان کو واضح طور پر دیکھنے اور دھندلے ستاروں کی بہتر نشان دہی کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

The post دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ کی تعمیر کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/KzASLbu
via IFTTT

No comments