مریخ پر موجود ناسا کے ہیلی کاپٹر کی ریکارڈ بلند پرواز https://ift.tt/hL3j0CE
واشنگٹن: مریخ پر موجود ناسا کے ہیلی کاپٹر اِنجینوئیٹی نے 35 ویں پرواز مکمل کرتے ہوئے مریخی ماحول میں 46 فِٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ناسا ریکارڈ کے مطابق تقریباً دو کلو وزنی اس چوپر نے اس سے قبل 39 فِٹ کی بلند پرواز کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کی جانے والی پرواز 22 نومبر کے بعد پہلی پرواز تھی۔
اس پرواز کا مقصد ہیلی کاپٹر کے مقام کو بدلنا تھا تاکہ وہ پرزروینس روور کے ساتھ رابطے کو قائم رکھ سکے۔
An all-time high for the #MarsHelicopter!
Ingenuity completed Flight 35 over the weekend and set a new max altitude record, hitting 46 ft (14 meters) above the Martian surface. See more stats in the flight log: https://t.co/7DMHj9LkNX pic.twitter.com/qAj5H9Z68C— NASA JPL (@NASAJPL) December 6, 2022
ناسا کے مطابق روور مریخ پر 45 کلو میٹر چوڑے جیزیرو گڑھے میں قدیم زندگی کے آثار کی تلاش کے لیے موجود ہے۔
ناسا کا یہ پرزروینس روور فروری 2021 میں مریخ پر اترا تھا۔
The post مریخ پر موجود ناسا کے ہیلی کاپٹر کی ریکارڈ بلند پرواز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/LPB4ack
via IFTTT
No comments