Breaking News

انٹارکٹیکا کے سمندر سے گھاس کی نئی قسم دریافت https://ift.tt/FHU9Ylf

ایڈیلیڈ آئی لینڈ: انٹارکٹیکا کے خطے میں تحقیق کرنے والے سائنس دانوں نے سمندر کی 100 میٹر کی گہرائی سے سمندری گھاس کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے۔

جنوب مغربی انٹارکٹک میں موجود جزیرہ نما ایڈیلیڈ آئی لینڈ پر قائم روتھیرا ریسرچ اسٹیشن پر کام کرنے والی ایک محققین کی ٹیم نے گہرے سمندر سے ہونے والی اس دریافت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انٹارکٹیکا کے متعلق اہم معلومات فراہم کرے گی۔

ایک چھوٹی سی کشتی میں نصب ریمورٹلی آپریٹڈ وہیکل کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے یہ ’ریڈ ایلگا پالمریا ڈیسیپئن‘ سطح سمندر سے 100 میٹر نیچے دریافت کیا اور کامیابی سے اس کے نمونے اکٹھے کیے تاکہ اس کا مزید معائنہ کیا جاسکے۔

پولر بائیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کی تفصیلات میں یونیورسٹی آف ابرڈین کے پروفیسر فرِتھجوف کیوپر کا کہنا تھا کہ ماحول کے تحفظ میں سمندری گھاس بڑا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

پروفیسر کیوپر نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ گلوبل وارمنگ کو محدود کرنے کے لیے کاربن کا کم کیا جانا انتہائی اہم ہوگا اور سمندری گھاس بڑی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سمندری گھاس مرجھا جاتی ہے تو سمندروں کی تہہ میں کاربن کو جذب کر کے اور سمندر کی تیزابیت کو کم کر کے ماحول کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

برطانوی ادارے نیچر انوائنمنٹ ریسرچ کونسل (NERC)کی مالی اعانت سے کی جانے والی اس تحقیق میں یونیورسٹی آف ایبرڈین، یونیورسٹی آف ساؤتھیمپٹن، برٹش اینٹارکٹک سروے اور یونان کی یونیورسٹی آف تھیسالی بھی شامل تھیں۔

The post انٹارکٹیکا کے سمندر سے گھاس کی نئی قسم دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/EoI4BA3
via IFTTT

No comments