ٹک ٹاک کی عالمی تقریب میں کئی نئے ٹول اور فیچر متعارف https://ift.tt/rjeQJ6E
بیجنگ: ٹک ٹاک نے اپنی عالمی تقریب ’ٹک ٹاک ورلڈ ایونٹ‘ کے لیے کئی اہم فیچر اور سہولیات کا اعلا کیا ہے جن میں اشتہارات سے رقم کمانے کے طریقے، ویڈیو کی تشہیر، نئے مواقع اور ویڈیو کی دور رس تشریح جیسے فیچر شامل ہیں۔
ٹک ٹاک کی ہوشربا مقبولیت سے کئی کاروبار اس پلیٹ فارم کی جانب راغب ہورہے ہیں جبکہ تقریب میں ٹک ٹاک نے شوٹائم کی سہولت پیش کی ہے جو مقامی فلموں، ان کے ٹکٹ یا لائیواسٹریم سےمتعلق ہیں۔
ٹک ٹاک نے ’فوکسڈ ویو‘ کے نام سے ایک اور سہولت پیش کی ہے جس میں انگیجمنٹ اور توجہ کے لحاظ سے مشتہرین سے رقم لی جائے گی۔ اگر کوئی صارف چھ سیکنڈ کا اشتہار دیکھتا ہے تب ہی مشتہر سے رقم لی جائے گی اور یہ طریقہ بہت سی کمپنیوں کو پسند آیا ہے۔
اگرچہ یہ آپشن یوٹیوب جیسا ہی ہے لیکن ٹک ٹاک کے لیے یہ ایک اہم آپشن ہے کیونکہ چھوٹی ویڈیو ہونے کی بنا پر لوگ بہت تیزی سےویڈیو پیچھے چھوڑتے جاتے ہیں اور طویل اسکرولنگ کےبعد ہی کسی ویڈیو پر ٹھہرتے ہیں۔
اس کے علاوہ میسجنگ اور ڈسپلے میں بھی کچھ سہولایات پیدا کی گئی ہیں۔ ایک اور آپشن ’لاجک سیٹنگ‘ کا ہے جس میں مشتہرین اپنے کچھ سوالات بھی شامل کرسکیں گے۔
ٹک ٹاک پر اس وقت دنیا بھر سے 8 لاکھ افراد ہیں جو باقاعدہ ویڈیو بناتے ہیں اور ان کا مارکیٹ پلیس بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اس میں سرچ بہتر کرکے ڈیٹا کو وسیع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک اب بھی دنیا بھر میں بہت تیزی سے مقبول ہونے والا شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم ہے۔
The post ٹک ٹاک کی عالمی تقریب میں کئی نئے ٹول اور فیچر متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/jx43IBc
via IFTTT
No comments