Breaking News

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں برس کے آخری سورج گرہن کا نظارہ https://ift.tt/POx8IB2

 لاہور: رواں برس کے دوسرے اور آخری سورج گرہن کا پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دیگر ممالک میں بھی نظارہ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سال میں دوسری بار سورج کو گرہن لگا، پاکستان میں جزوی طور پر دکھائی دینے والا سورج گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے رہا جو دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک رہا، سب سے زیا دہ سورج گرہن پشاور میں 65 فیصد، لاہور میں 61 فیصد اور اسلام آباد میں 54 فیصد دیکھا گیا، اسی طرح کراچی میں 50، کوئٹہ میں 60 فیصد سورج کا حصہ چاند نے چھپائے رکھا۔

یہ پڑھیں: توہم پرستی، بھارتی ریاست میں سورج گرہن پر عام تعطیل کا اعلان

محکہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سورج گرہن کا دورانیہ 3 بج کر 43 منٹ سے 7 بج کر 22 منٹ رہا جبکہ لاہور میں چاند نے 3 بج کر 49 منٹ سے 5 بج کر 20 تک سورج کو چھپائے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

کراچی میں 3 بج کر 57 منٹ سے 5 بج کر 56، پشاور میں 3 بج کر 41 منٹ سے 5 بج کر 28 منٹ تک سورج چاند کے پیچھے چھپا رہا اسی طرح کوئٹہ میں سورج گرہن کا دورانیہ 3 بج کر 44 منٹ سے 5 بج کر 51 منٹ رہا۔

ماہرین کی جانب سے شہریوں کو گرہن کے وقت سورج کی جانب براہ راست دیکھنے سے خبردار کیا گیا۔

The post پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں برس کے آخری سورج گرہن کا نظارہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/cxSM43G
via IFTTT

No comments