Breaking News

دبئی میں الیکٹرک فلائنگ کار کا کامیاب تجربہ، ویڈیو وائرل https://ift.tt/BGzTXxp

 دبئی: الیکٹرک فلائنگ کار کا تجربہ کامیاب ہوگیا، سائنس دانوں نے دبئی کے مرینا ساحل پر فلائنگ کار کو کامیابی اڑا کر لینڈ کروایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں چینی انجینئرز کی بنائی ہوئی الیکٹرک فلائنگ کار کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تجربے کے دوران کار کو عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرائی گئی جو کامیاب رہی۔

رپورٹ کے مطابق چینی انجینئرز کی تیار کردہ الیکٹرک فلائنگ کار مصنوعی ذہانت کنٹرول سسٹم سے لیس ہے، گاڑی میں صرف دو افراد کی سوار ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ خودمختار طریقے سے بغیر کسی پائلٹ کے بھی اڑان بھرسکتی ہے۔

فلائنگ بنانے والی چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آئندہ تین سے چار برسوں میں یہ گاڑی دبئی کی فضاؤں میں اڑتی ہوئی نظر آئے گی۔

The post دبئی میں الیکٹرک فلائنگ کار کا کامیاب تجربہ، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/BqwMLh2
via IFTTT

No comments