Breaking News

کیمسٹری کا نوبل انعام؛ کیمیا کی نئی شاخ کا تصور پیش کرنیوالے سائنس دانوں کے نام https://ift.tt/HTLURGt

فزکس کی طرح کیمیا کا نوبل انعام برائے 2022 بھی تین سائنس دانوں کے نام رہا جنھوں نے کیمسٹری کی نئی شاخوں کلک کمیسٹری اور آرتھوگونل کیمسٹری کا تصور پیش کیا اور پھر اس شعبے میں نمایاں تحقیق سے جدت بخشی۔

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے کیمسٹری کا نوبل انعام 2022 امریکی یونیورسٹی اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ خاتون سائنس دان کیرولین آر برٹوزی، ڈنمارک کی یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے مورٹن میلڈال اور امریکی تحقیقی ادارے اسکریپس ریسرچ سے منسلک کے بیری شارپلس کو مشترکہ طور دیا گیا ہے۔

ان تینوں سائنس دانوں کو کیمیا کی شاخوں کلک کیمسٹری اور بائیو آرتھوگونل کیمسٹری کے شعبے میں کی گئی تحقیق پر دی گئی ہے جس نے کیمیا کی ان شاخوں کو نئی جہت بخشی اور نئے حقائق سامنے لائے اور ایک مشکل عمل کو آسان بنایا اتنا کہ جیسے یہ تحقیق کہتی ہو کہ صرف ’’کلک‘‘ کریں اور مالیکیول کے جوڑوں کے بغیر تخرینی عمل کے ایک ساتھ ملنے کا مظہر دیکھیں۔

امریکی تحقیقی ادارے اسکریپس ریسرچ سے منسلک کے بیری شارپ لیس اور ڈنمارک کی یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے مورٹن میلڈال نے کیمسٹری کی ایک فعال قسم ’’کلک کیمسٹری‘‘ کی بنیاد رکھی ہے جس میں مالیکیولر بلڈنگ بلاکس تیزی سے اور مؤثر طریقے سے اکٹھے ہوتے ہیں۔ تاہم امریکی خاتون سائنس دان کیرولین برٹوزی نے کلک کیمسٹری کو ایک نئی جہت پر لے جا کر جانداروں میں اس کا تجربہ شروع کیا اور کامیاب رہیں۔

دوا سازی کی تحقیق میں اکثر دواؤں کی خصوصیات کے ساتھ قدرتی مالیکیولز کو مصنوعی طور پر دوبارہ بنانا شامل ہوتا ہے۔ اسی لیے کیمیا دان طویل عرصے سے پیچیدہ مالیکیولز بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس کی وجہ سے بہت سے قابل تعریف مالیکیولر بنے لیکن یہ عام طور پر وقت طلب اور ان کی پیداواری لاگت بھی زیادہ ہوتی ہے تاہم اب اس کا حل ان تینوں سائنس دانوں نے پیش کردیا۔

یہ خبر پڑھیں : سوئیڈش سائنس دان نے طب کا نوبل انعام اپنے نام کرلیا 

کیمسٹری کی نوبل کمیٹی کے سربراہ جان ایکوسٹ نے بتایا کہ کیمیا میں رواں سال کا نوبل انعام انہی سائنس دانوں کو دیا جا رہا ہے جن کی تحقیق سے تعاملات کو زیادہ پیچیدہ کرنے کے بجائے آسان سے آسان طریقوں کے ساتھ کرنا ممکن ہوا یعنی ایک سیدھا راستہ اختیار کر کے بھی فنکشنل مالیکیولز بنائے جا سکتے ہیں۔

امریکی سائنس دان بیری شارپلس جنہیں اب کیمسٹری میں دوسری بار نوبل انعام دیا جا رہا ہے نے 1998ء سے 2000 ء کے درمیان کیمیا کی نئی شاخ ’’کلک کیمسٹری‘‘ کا تصور پیش کیا جو سادہ اور قابل اعتماد کیمسٹری کی ایک شکل ہے جہاں رد عمل تیزی سے ہوتا ہے اور ناپسندیدہ ضمنی مصنوعات سے بچا جاتا ہے۔

بیری شارپلس کے کلک کیمسٹری کا تصور پیش کرنے کے کچھ ہی عرصے بعد ڈنمارک کے سائنس دان مورٹن میلڈال نے بھی اس تحقیق میں اپنا حصہ ڈالا اور the copper catalysed azide-alkyne cycloaddition نظریہ پیش کیا۔ اس نظریے کو کلک کیمسٹری کا تاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایک خوبصورت اور موثر کیمیائی رد عمل ہے جو اب بڑے پیمانے پر استعمال ہورہا ہے بالخصوص دوا سازی کی صنعت اور ڈی این اے کا نقشہ بنانے میں کارگر ثابت ہوا ہے۔

ان دونوں سائنس دانوں کے کلک کیمسٹری کے کام کو امریکی خاتون سائنس دان کیرولین برٹوزی نئی سطح پر لے گئیں اور اس کا تعلق  آرتھوگونل کیمسٹری سے جوڑا۔ انھوں نے خلیوں کی سطح پر موجود ’’گلائکینز‘‘ نامی اہم لیکن مبہم بائیو مالیکیولز کا نقشہ بنانے کے لیے ’’کلک کیمسٹری‘‘ کی مدد سے ردعمل (reactions) تیار کیے جو جانداروں میں بھی کام کرتے ہیں اور سب سے اہم بات خاتون سائنس دان کے اس بائیو آرتھوگونل رد عمل نے خلیے کی اپنی کیمسٹری میں خلل ڈالے بغیر کام کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : فزکس کا نوبل انعام امریکا، فرانس اور آسٹریا کے سائنس دانوں کے نام 

امریکی خاتون سائنس دان کے تیار کردی یہ رد عمل (reactions) اب عالمی سطح پر خلیات کو دریافت کرنے اور حیاتیاتی عمل کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ بائیو آرتھوگونل رد عمل کو استعمال کرتے ہوئے محققین نے کینسر کی دواسازی کے ہدف کو بہتر بنایا ہے جس کے اب کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں۔

امریکی خاتون سائنس دان کی یہ تحقیق ’’کلک کیمسٹری اور بائیو آرتھوگونل ردعمل‘‘ علم کیمیا کو فنکشنلزم کے دور میں لی گئی جو انسانیت کی عظیم فلاح کی جانب آغاز ہے۔

خیال رہے کہ نوبل انعام کا اعلان کرنے والی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی بنیاد 1739 میں رکھی گئی تھی۔ یہ ایک آزاد تنظیم ہے جس کا مقصد سائنس کو فروغ دینا اور معاشرے میں اس کے اثر و رسوخ کو مضبوط کرنا ہے۔ اکیڈمی کی زیادہ توجہ  نیچرل سائنسز اور ریاضی میں ہے تاہم یہ مختلف شعبوں کے درمیان خیالات کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے بھی کوشاں رہتی ہے۔

 

The post کیمسٹری کا نوبل انعام؛ کیمیا کی نئی شاخ کا تصور پیش کرنیوالے سائنس دانوں کے نام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/581V3H4
via IFTTT

No comments