Breaking News

ٹک ٹاک نے فیملی کے تحفظ کا فیچر متعارف کرادیا https://ift.tt/qI9adkO

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر صارفین کے تحفظ کو مزید بہتر بنانے کے لیے نفرد فیملی پیئرنگ فیچر متعارف کرادیا ہے۔

ٹک ٹاک کا یہ فیملی پیئرنگ فیچر، والدین اور نوجوان افراد کو،سیفٹی سیٹنگز کو اْن کی اپنی انفرادی ضرورت کے مطابق بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ٹک ٹاک کا مقصد اِس بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ والدین کس طرح نوعمرافراد کے اکاؤنٹس میں ہونے والی سرگرمیوں کی نگرانی کی غرض سے فیملی پیئرنگ فیچر استعمال کر سکتے ہیں جن میں ڈائریکٹ میسیجز، نوٹیفیکیشنز، واچ اور ڈاؤن لوڈ سیٹنگز شامل ہیں۔

یہ تمام اقدام ٹک ٹاک کے جاری عزم کا اہم حصہ ہیں اور اِن کا مقصد اس پلیٹ فارم پر نوجوان افراد کی حفاظت اور دیکھ بھال ہے۔

فیملی پیئرنگ فیچر والدین کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس سے منسلک کرسکیں اورمختلف کنٹرولز پر اختیار حاصل کریں۔ اس فیچر کے تحت  اسکرین ٹائم کی حد مقرر کی جاسکے گی تاکہ ٹک ٹاک پر نوجوان افراد کے وقت کو روزانہ کنٹرول کیا جاسکے جو 40 سے 120منٹس تک کا آپشن فراہم کرتا ہے۔اسی طرح غیرموزوں اور نامناسب مواد کو بھی کنٹرول کیا جاسکے گا۔

ریسٹرکٹڈ موڈ کا فیچر ایسے مواد کے ظاہر ہونے کو محدود کرتا ہے جوتمام عمر کے افراد کے لیے غیر مناسب ہو۔ فیملی پیئرنگ فیچر فعال کیے بغیر بھی والدین،کسی بھی وقت،ایپ کے ڈیجیٹل ویل بینگ کنٹرولز پر جا کر اسکرین ٹائم مینجمنٹ اور، ریسٹرکٹڈ موڈ سیٹ کرنے میں اپنے نوعمر بچوں کی مدد کر سکتے ہیں۔

والدین ڈائریکٹ میسیجزکے  آپشن کے ذریعے اس بات کو محدود رکھ سکیں گے کہ منسلک اکاؤنٹ کو کون میسیجز بھیج سکتا ہے یا پھر ڈائریکٹ میسیجنگ کو مکمل طور پر آف کیا جا سکتا ہے۔استعمال کرنے والوں کا تحفظ ذہن میں رکھتے ہوئے ٹک ٹاک نے میسیجنگ کےلیے متعدد پالیساں اور کنٹرولز تیار کیے ہیں، مثلاً صرف منظور شدہ فالوورز ہی ایک دوسرے کو میسیجز بھیج سکتے ہیں اور ٹک ٹاک میسیجز میں تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی اجاز ت نہیں دیتا ہے۔ اگر کسی صارف کی عمر 16 سال سے کم ہے، ایسی صورت میں ٹک ٹاک خود بخود ڈائریکٹ میسیجز کو غیر فعال کر دیتا ہے۔

پرائیویسی اور سیکیوریٹی کی سیٹنگزکا آپشن والدین کو اس بات کا اختیار دے گا کہ کون اْن کے نو عمر بچوں کی وڈیوز کو لائیک اورکمنٹ کر سکتا ہے۔ خواہ اُن کا اکاونٹ پرائیویٹ رکھنا ہے یا پبلک،  یا اْن کا اکاؤنٹ دوسرے افراد کو تجویزکرنا ہے کہ نہیں۔

والدین اس بات کا بھی فیصلہ کر سکتے یں کہ اُن کے نو عمربچے کس قسم کا کونٹینٹ، لوگ، hasthtags یا آوازیں تلاش کر سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک نے پاکستان کی بعض انتہائی مقبول شخصیات اور کری ایٹرز کے ساتھ بھی شراکت کی ہے  جو خاندان کے تحفظ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی کوششوں کو وسعت دینے کے لیے ایسا دلچسپ کنٹنٹ تیار کریں گے جس میں 13 سے 19 سال کی عمر کے نوجوان صارفین پر خصوصی توجہ دی گئی ہو گی۔

ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو اپنانا، فیمیلیز کو اپنی تخلیقی صلاحیتیوں کے اظہار، کہانیاں شیئرکرنے اور کمیونٹیز کےلیے حمایت کے اظہار کی غرض سے مشترکہ ٹولز بھی فراہم کر رہا ہے۔ ایک ہی وقت میں جہاں وہ ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ میں اکٹھا سفر کرنا سیکھ رہے ہوتے ہیں وہیں ایک محفوظ تجربہ یقینی بنانے پر بھی توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

فیمیلیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے،گزشتہ ایک سال کے دوران، ٹک ٹاک نے متعدد اقدامات کیے ہیں اور اپنی ٹیموں، پالیسیوں، کنٹرولز اور تعلیمی وسائل میں اضافہ کیا ہے۔اس پلیٹ فام نےپالیسیوں کومزید شفاف اور قابل رسائی بنایا ہے۔سیفٹی ٹیموں پراپنے اعتاد میں اضافہ کیا ہے اور دستیا ب وسائل کی بنیاد پر سیفٹی سینٹر قائم کیا ہے جہاں اُردو زبان میں بھی مواد دستیاب ہے اور دنیا کی ممتاز سیفٹی آرگنائزیشنز کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔

فیملی پیئرنگ فیچرکے ذریعے ٹک ٹاک نے صارفین کے تحفظ کے حوالے سے ا پنے عزم کو وسعت دی ہے جس سے پلیٹ فارم کے حفاظتی ٹولز کا مجموعہ بڑھاہے اور پرودکٹ کے فیچرز تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرنے کے لیے اس کا م کی تکمیل کرتا ہے کیوں کہ اس طرح صارفین ڈیجیٹل خواندگی ایک اہم سنگ میل عبورکرتے ہیں۔ والدین کو اپنے نوعمر افراد کے لیے آن لائن تجربہ اور راہنمائی کرنے کی بہتر صلاحیت فراہم کرنا کے ساتھ آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل شہریت کے بارے میں تعلیم کے لیے وقت فراہم کرنا ٹاک ٹاک کی جاری کاوشوں کا حصہ ہے۔

The post ٹک ٹاک نے فیملی کے تحفظ کا فیچر متعارف کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/nMspkdP
via IFTTT

No comments