Breaking News

فزکس میں نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں کا اعلان https://ift.tt/HTLURGt

اسٹاک ہوم: سال 2022 کے لیے طبعیات (فزکس) میں نوبل انعام حاصل کرنے والے تین سائنس دانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ تینوں سائنس دانوں کو کوانٹم مکینکس پر تحقیق کرنے پر مشترکہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ادارے کی جانب سے منگل کے روز ایلین ایسپیکٹ، جان کلوزر اور اینٹن زِیلِنگر کو یہ ایوارڈ ذیلی ایٹمی ذرات کے روویوں کے متعلق تحقیق پر دیا گیا جو سُپر کمپیوٹر اور اِنکرپٹڈ کمیونیکیشن کے حوالے سے مزید تحقیق کے دروازے کھولی گی۔

ادارے کے مطابق سائنس دانوں کو ’الجھے ہوئے فوٹون کے ساتھ تجربات‘ کرنے، ’بیل اِن اکویلیٹیز‘ کی خلاف ورزی  ثابت کرنے اور کوانٹم انفارمیشن سائنس متعارف کرانے پر دیا گیا۔

کوانٹم مکینکس ایک ایسی سائنس ہے جو سب سے چھوٹے پیمانے پر طبعی عالم کے حوالے سے بات کرتی ہے۔

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کا کہنا تھا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے اپنی تحقیق سے مزید بنیادی تحقیق کے راستے کھولے ہیں اور نئی عملی ٹیکنالوجی کے لیے راہیں ہموار کیں ہیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے والے فرانس کے ایلین ایسپیکٹ کا تعلق یونیورسٹی آف پیرس-سیکلے سے اور آسٹریا کے اینٹن زِیلِنگر یونیورسٹی آف ویانا سے وابستہ ہیں جبکہ امریکا کے جان کلوزر کیلیفورنیا میں ایک کمپنی کے مالک ہیں۔

ان تینوں سائنس دانوں نے 2010 میں مشترکہ طور پر وولف پرائز بھی جیتا تھا۔

ادارے کی جانب سے کیمسٹری کے لیے ایوارڈ کا اعلان بدھ کو، ادب کے لیے جمعرات کو اور امن کے لیے جمعے کو ہوگا۔

The post فزکس میں نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/UMbTNeJ
via IFTTT

No comments