واٹس ایپ سروس پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ڈاؤن https://ift.tt/POx8IB2
کیلی فورنیا: پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں واٹس ایپ سروس معطل ہوگئی۔
سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں۔ صارفین کی جانب سے واٹس ایپ نہ چلنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں جس کے نتیجے میں انہیں رابطوں اور ضروری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صارفین نے بتایا ہے کہ نہ ہی ان باکس اور نہ ہی گروپس میں پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر فائلز ارسال ہورہی ہیں۔ واٹس ایپ بند ہونے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی اور کمپنی نے بھی اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹس کے ڈاؤن ہونے پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈٹیکٹر نے بھی واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں تین بڑی سوشل میڈیا سروسز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ایک ساتھ بند ہوگئے تھے جس کی وجہ سے کروڑوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
The post واٹس ایپ سروس پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ڈاؤن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/7bkhx09
via IFTTT
No comments