یورپی 7400 سال پہلے سے دودھ کا استعمال کر رہے ہیں، تحقیق https://ift.tt/FGuRhtC
برسٹل: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دودھ کا استعمال سب سے پہلے وسطی یورپ کے کسانوں نے تقریباً 7400 سال قبل کیا۔
یونیورسٹی آف برسٹل میں کی جانے والی تحقیق میں 70 بستیوں سے ملنے والے 4300 سے زائد برتنوں میں موجود غذائی باقیات کا جائزہ لیا گیا جس میں سائنس دانوں کو 54 ویں صدی قبلِ مسیح پُرانے برتنوں میں دودھ کی چکنائی کے نشانات ملے ہیں۔
تحقیق کے نتائج میں خطے بھر میں دودھ کے استعمال میں فرق پایا گیا۔ صرف 65 فی صد علاقوں سے ملنے والی چینی کے برتن میں دودھ کی چکنائی کے شواہد پائے گئے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے دودھ کا استعمال شروع کے کسانوں نے نہیں کُلی طور پر نہیں اپنایا تھا۔
قبل از تاریخ کے یہ کسان وسطی یورپ میں شروع کے کاشتکاری کرنے والے گروہ میں سے تھے۔
ان جگہوں اور دودھ کے شواہد والے چینی کے برتنوں کو مرکزِ توجہ بناتے ہوئے محققین نے تقریباً 30 نئے ریڈیو کاربن تاریخیں تشکیل دیں۔ تشکیل دی جانے والی ان تاریخوں کا تعلق چھٹی صدی قبل مسیح سے ہے۔
یونیورسٹی آف برسٹل سے تعلق رکھنے والی تحقیق کے سربراہ مصنفہ ڈاکٹر ایمینیول کیسینووا کا کہنا تھا کہ قبل از تاریخ کے وقتوں میں انسانوں کی جانب سے دودھ کے استعمال کے شروع ہونے کی درست کا پتہ لگانا حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاری اور مویشی پالنے کے طرز زندگی کی نمو نے قبل از تاریخ انسانوں کی غذا کو تبدیل کیا۔ یہ تبدیلی دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء کے متعارف کرائے جانے سے آئی جو آج تک جاری ہیں۔
The post یورپی 7400 سال پہلے سے دودھ کا استعمال کر رہے ہیں، تحقیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/9HgeD81
via IFTTT
No comments