Breaking News

سمندر سے پلاسٹک کی سب سے بڑی، دس ٹن مقدار نکال لی گئی https://ift.tt/Q24YRKt

برکلے، کیلیفورنیا: غیرسرکاری ماحولیاتی تنظیم کے ’اوشن کلین اپ پروگرام‘ کے تحت دنیا کے سب سےبڑے سمندر، بحرالکاہل سے پلاسٹک کا سب سے زیادہ کچرا نکالا گیا ہے جس کا وزن دس ٹن کے لگ بھگ ہے۔

ماہرین کے مطابق بحرالکاہل میں ہوائی اور کیلیفورنیا کے درمیان پلاسٹک کی بڑی مقدار تیر رہی ہے جو کرہ ارض کے سمندر پر ایک ہی مقام پر موجود پلاسٹ کی سب سے بڑی کچرا کنڈی بھی ہے۔ کل 6 لاکھ مربع میل وسیع اس کوڑے کا وزن 24 لاکھ ٹن ہے اور وہ مسلسل بڑھ کرسمندری ماحول اور آبی حیات کو نقصان پہنچارہا ہے۔ ماہرین نے پلاسٹک کچرے کی اس مقدار کو ’گریٹ پیسیفک گاربیج پیچ‘ کا نام دیا ہے۔

اسی کے پیشِ نذر خاص طور پر پلاسٹک کے بڑے بڑے پائپ پھیلائے گئے اور دھیرے دھیرے ان میں پلاسٹک جمع ہونا شروع ہوا۔ ان پائپوں کے ساتھ تھیلی نما اشکال بنائی گئیں اور لہروں کے دوش پر ایک مرتبہ وہاں پلاسٹک کوڑا جانے کے بعد دوبارہ باہر نہیں آسکتا تھا۔ اس طرح ایک ماہ میں کل دس ٹن یعنی 10,086 کلوگرام پلاسٹک نکالا گیا ہے۔

اوشن کلین اپ پروگرام سے وابستہ ٹیم کا عزم ہے کہ سال 2040 تک اس جگہ جمع پلاسٹک کوڑے کی 90 فیصد مقدار کو پانیوں سے نکال لیا جائے گا۔

 

The post سمندر سے پلاسٹک کی سب سے بڑی، دس ٹن مقدار نکال لی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/AuXec4N
via IFTTT

No comments