Breaking News

وزارت آئی ٹی نے ’’اسمارٹ ویلیج‘‘ منصوبہ متعارف کرادیا https://ift.tt/eA8V8J

 اسلام آباد: یونیورسل سروس فنڈ کے تعاون سے مخصوص پسماندہ گاؤں میں ’’اسمارٹ ویلیج‘‘ کا منصوبہ متعارف کرادیا ہے۔

وفاقی وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے تعاون سے پاکستان کے چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت اور گلگت بلتستان کے مخصوص پسماندہ گاؤں میں ’’اسمارٹ ویلیج‘‘ کا منصوبہ متعارف کرادیا ہے۔

منصوبے کیلیے اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن یونین اور ہواوے فنڈز اور تیکنیکی معاونت فراہم کریگا، پسماندہ گاؤں میں جدید سہولیات سے آراستہ ایسا مرکز قائم کیا جائیگا جہاں لوگوں کو آئی ٹی کی سہولیات استعمال کرنے کی تربیت دی جائیگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل اسی وقت ممکن ہے جب آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکشن میں ہونیوالی تبدیلیوں اور مختلف منصوبوں کے فوائد نہ صرف عام آدمی تک پہنچ سکیں، ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت کئے گئے اقدامات کے اثرات اب ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

The post وزارت آئی ٹی نے ’’اسمارٹ ویلیج‘‘ منصوبہ متعارف کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3gtdD9n
via IFTTT

No comments