Breaking News

چین نے اپنی خودکار مریخی گاڑی کی نئی تصاویر جاری کردیں https://ift.tt/3ixsZez

بیجنگ: چینی خلائی تحقیقی ایجنسی ’’سی این ایس اے‘‘ کی جانب سے مریخ پر بھیجی گئی خودکار گاڑی ’’ژورونگ روور‘‘ کی تازہ ترین تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ یہ تصاویر آج صبح ’’چائنیز ژورونگ مارس روور‘‘ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

ٹویٹ میں چار تصویروں کے اس مجموعے کو ’’فیملی فوٹو‘‘ قرار دیتے ہوئے ہر تصویر کی مختصر وضاحت بھی دی گئی ہے۔

پہلی تصویر (جس میں ژورونگ روور اور اس کا پلیٹ فارم دکھائی دے رہے ہیں) وائرلیس کیمرے سے کھینچی گئی ہے جو ژورونگ روور نے مریخ کی سطح پر نصب کیا تھا۔

دوسری تصویر میں ژورونگ روور کا پلیٹ فارم دکھایا گیا ہے جس پر چین کا جھنڈا نمایاں ہے۔

تیسری تصویر مریخی سطح کی ہے جس پر ژورونگ روور کے پہیوں سے بننے والے نشانات ہیں۔

چوتھی اور آخری تصویر ’’مارس پینوراما‘‘ یعنی مشن کے کیمرے کو مکمل دائرے میں (360 ڈگری پر) گھما کر لی گئی کئی تصویروں کا مجموعہ ہے۔

بتاتے چلیں کہ چھ پہیوں والی یہ نیم خودکار گاڑی ’’ژورونگ روور‘‘ چین کے ’’تیانوین اوّل‘‘ (Tianwen-1) مشن کا حصہ ہے جسے گزشتہ سال جولائی میں روانہ کیا گیا تھا اور جو اس سال فروری میں مریخ کے گرد اپنے مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: چین کا ’ژورونگ روور‘ مریخ پر پانی اور زندگی ڈھونڈنے کےلیے تیار

ژورونگ روور ایک لیزر آلے اور زمین کے اندر ’’جھانکنے‘‘ والے (گراؤنڈ پینیٹریٹنگ) ریڈار سے لیس ہے۔ ان دونوں آلات کا مقصد مریخ پر زندگی کے آثار اور زیرِ سطح پانی تلاش کرنا ہے۔

The post چین نے اپنی خودکار مریخی گاڑی کی نئی تصاویر جاری کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3v937Zb
via IFTTT

No comments