سُپر ہیرو کرس ایوینز ٹیکنو Camon 17 سیریز کے برانڈ ایمبسڈر مقرر https://ift.tt/3uPICAr
پاکستانی اسمارٹ فونز انڈسٹری میں ’’کیپٹن امریکا‘‘ کی انٹری، ٹیکنو موبائل نے عالمی شہرت یافتہ سُپر ہیرو کو اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کرکے اسمارٹ فون انڈسٹری میں نیا ٹرینڈ متعارف کرا دیا۔ اسمارٹ فونز کی دنیا میں تیزی سے ترقی کرتے چائنیز برانڈ ٹیکنو نے Camon 17 سیریز کےلیے اداکار کرس ایوینز کو اپنا برانڈ ایمبسڈر بنایا ہے۔
امریکی اداکار کرس ایوینز کے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاکھوں مداح ہیں اور وہ کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں۔ انہوں نے اپنے سُپر ہیرو کردار ’’کیپٹن امریکا‘‘ سے عالمی شہرت حاصل کی۔
ٹیکنو موبائل نے 2016 میں پاکستان کی اسمارٹ فونز انڈسٹری میں قدم رکھا اور مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فونز انتہائی مناسب قیمت پر فروخت کرکے ایک نمایاں مقام حاصل کرلیا۔
2021 کے آغاز سے ہی ٹیکنو موبائل اپنے Camon 17 سیریز فونز کی وجہ سے خبروں میں ہے، صارفین اس سیریز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
Camon 17 سیریز کی خاص بات مارکیٹ میں موجود دوسرے برانڈز کی نسبت مناسب قیمت اور جدید کیمرہ فیچرز ہیں۔
طویل انتظار کے بعد بالآخر، ٹیکنو موبائل نے Camon 17 سیریز کے لانچ کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اعلان کیا کہ نیا فون جلد آرہا ہے اور سُپر ہیرو کرس ایوینز اس کے برانڈ ایمبسڈر ہوں گے۔
اس اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا ٹیکنو فینز کے تبصروں سے بھر گیا۔ مداحوں نے بین الاقوامی شہرت یافتہ سُپر ہیرو کو برانڈ ایمبسڈر مقرر کرنے کے فیصلے کو خوب سراہا۔
بڑی خبر کے سامنے آتے ہی ٹویٹر پر #TECNOxChrisEvans ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
سُپر ہیرو کے پُرجوش مداحوں نے لانچ سے قبل ہی سوشل میڈیا پر ماحول بنا دیا ہے، جس سے Camon 17 سیریز کی ریکارڈ کامیابی کی توقعات اور بڑھ گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کا جوش و خروش بتا رہا ہے کہ Camon 17 سال 2021 کا بہترین فون ثابت ہو سکتا ہے۔
سُپر ہیرو (کیپٹن امریکا) کی بطور برانڈ ایمبسڈر تعیناتی پاکستان کی اسمارٹ فون انڈسٹری میں نہ صرف ایک نیا رحجان ہے بلکہ ٹیکنو صارفین کےلیے ایک زبردست سرپرائز بھی ہے۔
ٹیکنو کی مایہ ناز اداکار کرس ایوینز کے ساتھ شراکت نے اسمارٹ فونز کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔
The post سُپر ہیرو کرس ایوینز ٹیکنو Camon 17 سیریز کے برانڈ ایمبسڈر مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/34MelI7
via IFTTT
No comments