Breaking News

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر’بلیوٹِک‘ حاصل کرنے کا آسان طریقہ https://ift.tt/3iamhe6

سلیکان و یلی:  جعلی اور من گھڑت خبروں کے تدارک کےلیے ٹوئٹر فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے مشہور و معروف شخصیات کے اکاؤنٹس کے لیے ویری فیکیشن کا عمل شروع کیا تھا، جس کی بدولت صارفین حقیقی اور غیر حقیقی ٹوئٹس/ خبرمیں فرق دیکھ سکتے ہیں۔

دنیا بھر کی سیلے بریٹیز خصوصا سیاست دان لمبے چوڑے بیانات کے بجائے ٹوئٹس کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں اور ٹوئٹر نے ان کے اکاؤنٹس کی تصدیق کے بعد ایک’بلیو ٹک‘ عطا کردیا ہے جو کہ ان کے نام کے فورا بعد دکھائی دیتا ہے۔

ٹوئٹر نے اکاؤنٹس کے تصدیقی عمل کو چند سال قبل بند کردیا تھا تاہم اب اس کا دوبارہ آغاز کردیا گیاہے۔ ٹوئٹر’بلیو ٹک‘ کے لیے درخواست دینے سے پہلے چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

ویری فیکیشن کا عمل شروع کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ کا اکاؤنٹ اصلی، مشہور و معتبراورایکٹو ہونا چاہیئے۔ اس مقصد کے لیے ٹوئٹر نے 6 کیٹیگری وضح کی ہیں، اور بلیو ٹک کے لیے آپ کے اکاؤنٹ کا ان میں سے کسی ایک کیٹیگری میں ہونا ضروری ہے۔

1۔ حکومت

2۔ کمپنیز، برانڈز اور این جی اوز( غیر سرکاری تنظیم)

3۔صحافتی ادارے اور صحافی

4۔انٹر ٹینمینٹ

5۔ اسپورٹس اور ای اسپورٹس ( آن لائن گیمز وغیرہ)

6۔ ایکٹویسٹ، منتظمین اور دیگر با اثر افراد

ٹوئٹر پر اکاؤنٹ ویری فیکیشن کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔ 

1۔ ٹوئٹر ویب سائٹ کھولیں اور More  ‘….’   کے آئیکون پر کلک کریں

2۔ سیٹنگز اور پرائیویسی پر جائیں۔

3۔ اب، اپنے اکاؤنٹ میں جائیں اور اکاؤنٹ انفارمیشن کو اسکرول کریں

4۔ ویری فیکیشن ریکویسٹ پر کلک کریں اور پھر اسٹارٹ ریکویسٹ پر کلک کریں۔

5۔ اپنی ریکویسٹ سبمٹ کریں اور اس وقت تک انتیظار کریں جب تک ٹوئٹر آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق نہیں کردیتا۔ اگر ٹوئٹر نے آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کردی تو پھر آپ کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ’بلیو ٹک‘ نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

 

The post ٹوئٹر اکاؤنٹ پر’بلیوٹِک‘ حاصل کرنے کا آسان طریقہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2S44paf
via IFTTT

No comments