Breaking News

فیفا اوربیٹل فیلڈ گیم بنانے والی کمپنی کا ڈیٹا ہیک https://ift.tt/eA8V8J

سلیکان و یلی: کمپیوٹر اور موبائل فونز کےلیے گیمز بنانے والی بڑی کمپنیوں میں سے ایک EA (الیکٹرانکس آرٹس) کے سرور سے قیمتی اور حساس معلومات چوری کرلی گئیں۔

خبری ویب سائٹ وائس کے مطابق ہیکرز کا دعوی ہے کہ انہوں نے مشہور گیم FIFA 21 کا سورس کوڈ اور فراسٹ بائٹ سمیت دیگر اہم گیمز کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرلیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیک کیے گئے ڈیٹا کا حجم 780 گیگا بائٹس ہے۔

الیکٹرانکس آرٹس گیمز بنانے والی دنیا کے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور یہ کمپنی ’ فیفا 21‘، ’بیٹل فیلڈ’،’ اسٹار وارز‘، ’جیڈی فالن آرڈر‘، ’ٹائٹین فال،‘ ’دی سمز‘ اور متعدد اسپورٹس گیمز ڈیویلپ اور شائع کرچکی ہے۔

ڈیٹا کی چوری کے بارے میں ای اے کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ’اپنے نیٹ ورک میں حال ہی میں ہونے والی مداخلت کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم بہت کم گیمز کے سورس کوڈ اور متعلقہ ٹولز چوری ہوئے ہیں۔ ہیکرز نے کسی کھلاڑی کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کی اور ہم نہیں سمجھتے ہمارے کسی بھی صارف کی پرائیویسی کو کوئی خطرات لاحق ہیں۔‘

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہم اپنی سیکیوریٹی کو پہلے ہی بہتر بنا چکے تھے اور اس واقعے سے ہمارے کاروبار یا بزنس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تاہم یہ رینسم ویئر کی کارروائی نہیں تھی اور ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

The post فیفا اوربیٹل فیلڈ گیم بنانے والی کمپنی کا ڈیٹا ہیک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3czQ6Bo
via IFTTT

No comments