Breaking News

اپنے چوری شدہ موبائل سے نجی معلومات کیسے ڈیلیٹ کریں؟ https://ift.tt/3xJ0IWD

سلیکان و یلی: گوگل اور اسمارٹ فون نے جہاں ایک طرف زندگی میں آسانیاں پیدا کردی ہیں تو اس نے آپ کی تصاویر اور پاس ورڈز سے لے کر آپ کے دوستوں اور دیگر معلومات کو ایک اکاؤنٹ میں سمو دیا ہے۔

اگر آپ کا موبائل فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ چوری ہوجائے یا چھن جائے (جو پاکستان خصوصاً کراچی میں معمول کی بات ہے) اور آپ کی ڈیوائس ان لاک ہوگئی تو پھر چور آپ کے گوگل اکاؤنٹ میں موجود تمام معلومات تک بہ آسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں کیوں کہ گوگل نے چوری ہوجانے یا چھن جانے والی ڈیوائس سے گوگل اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ کار بھی وضع کر رکھا ہے اور یہ طریقہ ہم آپ کو بتائیں گے۔

1۔ اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر کسی بھی براؤزر سے www.google.com ٹائپ کریں۔

2۔ پروفائل آئیکن پر کلک کرکے ’Manage your Google Account‘ کا آپشن منتخب کریں۔

3۔ سیکیورٹی ٹیب پرجائیں اور نیچے موجود ’Your Devices‘ سیکشن پر جا کر ’Manage your Google Account‘ آپشن پر کلک کریں۔

4۔ یہاں آپ کو ان تمام ڈیوائسز کی فہرست مل جائے جس پرآپ لاگ ان ہیں۔ جس ڈیوائس سے آپ سائن آؤٹ ہونا چاہتے ہیں، اسے منتخب کریں اور سیدھے ہاتھ پر، اوپر موجود تین نقطوں پر کلک کریں۔ ایک نیا ڈائلاگ باکس کھل جائے گا جس میں سائن آؤٹ، فائنڈ فون اور ’ڈونٹ ریکگنائز دس ڈیوائس‘ کا آپشن ظاہر ہورہا ہوگا۔ آپ سائن آؤٹ پر کلک کریں۔

5۔ ایک نیا ڈائیلاگ باکس کھلے گا جس میں تصدیق مانگی جائے گی کہ کیا آپ واقعی سائن آؤٹ کرنا چاہتے ہیں، سائن آؤٹ کو دبا دیں۔

6۔ اب جیسے ہی آپ کی چوری یا چھینی گئی ڈیوائس انٹرنیٹ سے منسلک ہوگی، آپ کا گوگل اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

The post اپنے چوری شدہ موبائل سے نجی معلومات کیسے ڈیلیٹ کریں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3xPHmiR
via IFTTT

No comments