نورٹن اینٹی وائرس نے کرپٹو کرنسی کی مائننگ کواپنی پراڈکٹس کا حصہ بنا لیا https://ift.tt/3fNraZ5
سلیکان و یلی: کمپیوٹر کے اینٹی وائرس سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی نورٹن نے کرپٹو کرنسی کی مائننگ کو اپنی پراڈکٹ کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
نورٹن کا شمار دنیا کی اینٹی وائرس سافٹ ویئر بنانے والی بہترین کمپنیوں میں کیا جاتا ہے، نورٹن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق نورٹن 360 کے صارفین کرپٹو کرنسی’ ایتھریم‘ کے مائننگ فیچر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہں ہےکہ نورٹن کرپٹو کا بزنس ماڈل کیا ہوگا اور آیا نورٹن اس آمدن میں سے اپنا حصہ لے گا یا نہیں۔
کرپٹوکرنسی کی مائننگ کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ مائننگ کے لیے یہ ایک محفوظ اور آسان راستہ ہےاور ہمارے صارفین کی زندگی کا اہم حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیئے : ٹیسلا نے ماحولیاتی تحفظات پر بٹ کوائن لینے سے انکار کردیا
پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’ کئی سالوں سے بہت سارے مائنرز نے کرپٹو کرنسی کے لیے اپنی سیکیورٹی کو غیر فعال کرکے کوائن کی مائننگ کے لیے خطرات مول لیے ہیں۔ اور یہ بھی سچ ہے کہ بہت سارے اینٹی وائرس سافٹ ویئرز بشمول نورٹون نے مائننگ کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے بہت سارے پروگرامز کوخطرناک پروگرامز کے طور پر شناخت کیا ہے اور صارفین اینٹی وائرس پروگرامز کو غیر فعال کرکے مائننگ کے پراسیس کو جاری رکھتے ہیں۔
The post نورٹن اینٹی وائرس نے کرپٹو کرنسی کی مائننگ کواپنی پراڈکٹس کا حصہ بنا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3fMK5TS
via IFTTT
No comments