Breaking News

فیس بک کی جانب سے پاکستان میں کنیکٹوٹی انفراسٹرکچرسے متعلق پہلے پروگرام کا انعقاد https://ift.tt/eA8V8J

 اسلام آباد: فیس بک نے پاکستان میں کنیکٹوٹی انفراسٹرکچر سے متعلق اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام کے پینل میں جاز، نیاٹیل، جی ایس ایم اے، ٹیلی نار پاکستان، پی ٹی سی ایل، ورلڈ بینک، ٹیلکوم یونیورسٹی انڈونیشیا، ٹیلی کام انفرا پروجیکٹ اور ورلڈ لنک نیپال کے نمائندے شامل تھے۔

تقریب سے فیس بک کے ڈائریکٹرایلکس ایمی، عالمی بینک کی نتاشا بیشرونر، انٹرنیشنل آئی سی ٹی کنسلٹنٹ پرویز افتخار اور  انٹرنیٹ سروسز پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آئی ایس پی اے پی) کے بانی وہاج سراج نے اظہار خیال کیا۔

تقریب سے خطاب میں فیس بک کی ڈائریکٹر، نیٹ ورک اسسمنٹ ایلکس ایمی نے کہا کہ نئے اور پہلے سے موجود نیٹ ورکس کی گنجائش کی طلب پوری کرنے کے لیے خصوصا ً شہری علاقوں میں جدید کاروباری ماڈلزاور ٹیکنالوجی سولیوشنز کی شناخت اور انہیں لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر عالمی بینک کی نتاشا بیشرونر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں آسانی یقینی بنانے کے لیے باسہولت فنڈنگ فراہم کرے گا۔

تقریب سے خطاب میں انٹرنیشنل آئی سی ٹی کنسلٹنٹ پرویز افتخار کا کہنا تھاکہ کم لاگت، تیزرفتار اور پائیدار ڈیجیٹل کنیکٹوٹی معاشی طور پر مستحکم پاکستان کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی اے پی کے بانی وہاج سراج نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز تیزرفتاری سے اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اورکوریج کا دائرہ وسیع کریں تاکہ مضبوط پاکستان کے لیے ڈیجیٹل کنیکٹوٹی کی لاگت کم اور قابل بھروسہ ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ڈیجیٹلی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو طویل مدتی گروتھ پر توجہ دینی چاہیئے۔

The post فیس بک کی جانب سے پاکستان میں کنیکٹوٹی انفراسٹرکچرسے متعلق پہلے پروگرام کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3g2D687
via IFTTT

No comments