Breaking News

گھنے جنگل سے ’مکمل چاکلیٹی‘ مینڈک دریافت https://ift.tt/3fFZPIh

پاپوا نیو گنی: دنیا بھر میں نئے جان داراب بھی دریافت ہورہے ہیں۔ اس بار پاپوا نیوگنی سے ایک نیا مینڈک دریافت ہوا جس سے سائنس ناواقف تھی۔ اس کی جلد کو بغور دیکھنے سے لگتا ہے کہ یہ گویا چاکلیٹ سے بنا ہے۔

سائنسدانوں نے اس حوالے سے آسٹریلیئن جرنل آف زولوجی میں تفصیلات شائع کی ہیں جس کے مطابق چاکلیٹی مینڈک پاپوا نیوگنی کے گھنے بارانی جنگلات کے درختوں پر رہتا ہے۔ اس سے قبل مکمل زرد اور گہرے سبز رنگ کے مینڈک دریافت ہوچکے ہیں لیکن اس بار مینڈک کا رنگ ہوبہو چاکلیٹ کی طرح ہے اور اسے’چاکلیٹ فراگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اسے دریافت کرنے والے ماہرین میں سے ایک کوئنزلینڈ میوزیم سے وابستہ پال اولیور کہتے ہیں کہ یہ آسٹریلیا کے مکمل سبز مینڈک ’لیٹوریا مائرہ‘ کا رشتے دار ہے۔ یہ دونوں درختوں پر رہتے ہیں اوران میں فرق صرف رنگت کا ہے۔

ارضیات کے مطابق 26 لاکھ سال قبل پاپوا نیو گنی اورآسٹریلیا باہم جڑے ہوئے تھے۔ نیوگنی بارانی جنگلات سے بھرا ہے جبکہ آسٹریلیا سبزہ زاراورگھاس کے میدانوں پرمشتمل ہے۔

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ مینڈک دلدلی اور گرم علاقوں میں رہتے ہیں جہاں بڑی تعداد میں مگرمچھ بھی ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے ماہرین وہاں کا رخ کم کم کرتے ہیں اور یوں اہم دریافتیں نظروں سے اوجھل رہتی ہیں۔

The post گھنے جنگل سے ’مکمل چاکلیٹی‘ مینڈک دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3fTtn3S
via IFTTT

No comments