Breaking News

مائیکروسافٹ کی صحت سے متعلق مصنوعی ذہانت میں دلچسپی https://ift.tt/eA8V8J

 واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ مائیکروسافٹ نے شعبہ صحت میں مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والی کمپنی کو خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکروسافٹNuance کمیونیکیشن انکارپوریشن کو 16 ارب ڈالر میں خریدے گی۔

مائیکرو سا فٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ستیا نیڈیلا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ Nuance ہیلتھ کیئر میں کلاؤڈ حکمت عملی اور مصنوعی ذہانت سسے اسپیچ ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی سرفہرست کمپنیوں میں ہے جس کی ترجیحات میں مصنوعی ذہانت اور ہیلتھ کیئر کی ایپلی کیشن سب سے زیادہ اہم ہیں۔ مائیکروسافٹ مذکورہ کمپنی کے ساتھ 2019 سے ٹیلی ہیلتھ سروسز میں کام کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ Nuance ایپل کمپنی کے اسسٹنٹ Siri کی لانچ میں بھی مدد دے چکی ہے۔ اور صحت عامہ کے شعبے میں ذہانت سے بھرپور حل پیش کر رہی ہے۔  مذکورہ کمپنی کلینیکل اسپیچ ریکگنائزیشن، میڈیکل ٹرانسکِرپشن اور امیجنگ سولیوشنز دے رہی ہے۔ امریکی ریساست میسا چیوٹیس سے تعلق رکھنے والی یہ کمپنی دنیا کے 28ملکوں میں کام کر رہی ہے۔

The post مائیکروسافٹ کی صحت سے متعلق مصنوعی ذہانت میں دلچسپی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3dWPVzR
via IFTTT

No comments